بدھ, جولائی 2, 2025
اشتہار

آسٹریلیا کے اسٹیون اسمتھ نے کرکٹر آف دی آئیر کا ایوارڈ جیت لیا

اشتہار

حیرت انگیز

آسٹریلیا کے اسٹیون اسمتھ کرکٹر آف دی آئیر کا ایوارڈ جیت لیا، جنوبی افریقہ اے بی ڈیویلیر ون ڈے کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔

آئی سی سی نے سال دوہزار پندرہ کے بہترین کھلاڑیوں کا اعلان کردیا، آسٹریلیا کے اسٹیون اسمتھ نے تمام کھلاڑیوں کو پیچھے چھوڑتے ہوئے کرکٹر آف دی آئیر کی سر گیری سوبر ٹرافی اپنے نام کرلی، انہیں ٹیسٹ کرکٹر آف دی آئیر کو ایوارڈ بھی دیا گیا۔

ایک روزہ کرکٹ میں جنوبی افریقی کپتان ابراہم ڈی ویلیر کو بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا، جنوبی افریقہ کے ہی فاف ڈوپلیسی کو ٹی ٹوئنٹی میں چھپن گیندوں پر ایک سو انیس رنز کی اننگز کھلنے پر بہترین پرفارمنس کے ایوارڈ سے نوازا گیا۔

نیوزی لینڈ کے برینڈن میکلم کو اسپرٹ آف کرکٹ کا ایوارڈ دیا گیا۔

انگلینڈ کے ریچرڈ کیٹلبرگ کو سال دو ہزار پندرہ کے بہترین امپائر قرار پائے، ایونٹ میں پاکستان کے کسی کھلاڑی کو کوئی ایوارڈ نہیں دیا گیا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں