آئی سی سی نے قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کی ویڈیو شیئر کی ہے جس میں وہ بتا رہے ہیں کہ انہیں کس کھلاڑی کور ڈرائیو پسند ہے۔
آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ کا باقاعدہ آغاز کل سے انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کے درمیان میچ سے ہوگا جبکہ قومی ٹیم ایونٹ میں 6 اکتوبر کو اپنا پہلا میچ پاکستان اور نیدرلینڈز کے خلاف میچ سے ہوگا۔
ورلڈ کپ سے قبل آئی سی سی کی جانب سے کھلاڑیوں کے پیغامات کی ویڈیو شیئر کی جارہی ہیں۔
بابر اعظم کی ویڈیو بھی آئی سی سی کی جانب سے شیئر کی گئی اور پوچھا گیا کہ انہیں کس کی کور ڈرائیو زیادہ پسند ہے۔
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے بابراعظم کے کور ڈرائیو کی ویڈیو جاری کی جس میں پاکستانی کھلاڑیوں سمیت آسٹریلیا کے بلے باز اسٹیو اسمتھ سے بہترین کور ڈرائیو کا پوچھا گیا۔
اسمتھ کے علاوہ شاداب خان، حسن علی، حارث رؤف اور امام الحق نے بابر اعظم کے کور ڈرائیو کو بہترین قرار دیا۔
اس کے علاوہ بابر اعظم سے سوال کیا گیا کہ کور ڈرائیو کا سن کر آپ کے ذہن میں پہلا خیال کیا آتا ہے؟ جواب میں بابر تھوڑا سے مسکرائے اور پھر اپنا ہی نام لیا۔