بھارتی بورڈ کے سابق سربراہ اور موجودہ آئی سی سی چیئرمین جے شاہ چیمپئنزٹرافی کے فاتح بھارتی کپتان کے ساتھ فوٹو شوٹ میں گھس گئے۔
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے بھارت سے تعلق رکھنے والے چیئرمین جے شاہ ہر جگہ اپنی من مانی کرتے نظر آرہے ہیں، وہ کپتان روہت شرما کے ساتھ فوٹو شوٹ میں بھی گھس گئے، ایسا کبھی نہیں ہوا کہ آئی سی سی چیئرمین کپتان کے ساتھ ٹرافی فوٹو شوٹ کروائے۔
بی سی سی آئی کے سابق سیکریٹری جے شاہ نے یہ انہونی بھی کردکھائی، وہ روہت شرما کے ساتھ ٹرافی کی شوٹ میں موجود رہے جس پرکئی حلقوں نے حیرانی کا بھی اظہار کیا ہے۔
خیال رہے کہ چیمپئنزٹرافی 2025 کی اختتامی تقریب میں بھی پاکستانی آفیشل غائب رہے تھے، پوڈیم پر کوئی بھی پاکستانی آفیشل دکھائی نہیں دیا تھا۔
ذرائع نے بتایا تھا کہ پی سی بی کے چیف آپریٹنگ آفیسر سمیر احمد اسٹیڈیم میں موجود تھے، تاہم انھیں آئی سی سی کی جانب سے مدعو نہیں کیا گیا۔
پاکستان کا کوئی آفیشل تقریب کے دوران پوڈیم پر نظر نہیں آیا تھا، پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیف آپریٹنگ آفیسر سمیر احمد کو انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے اسٹیج پر نہیں بلایا تھا۔
آئی سی سی چیئرمین جے شاہ، بی سی سی آئی صدر راجر بنی، بھارتی بورڈ کے سیکریٹری دیواجت سائیکے اور نیوزی لینڈ کے راجر ٹوز اسٹیج پر موجود تھے۔
چیمپئنز ٹرافی جیتنے کے ساتھ ہی بھارتی ٹیم نے بدترین ریکارڈ بھی اپنے نام کر لیا