برمنگھم: آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی کے دوسرے سیمی فائنل میچ میں دفاعی چیمپیئن بھارت نے بنگال ٹائیگرز کو 9 وکٹوں سے بآسانی شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق چیمپیئنز ٹرافی کا دوسرا سیمی فائنل آج بنگال ٹائیگرز اور بھارتی ٹیم کے درمیان برمنگھم میں کھیلا گیا، جہاں بنگلہ دیش نے بھارت کی دعوت پر پہلے کھیلتے ہوئے 265 رنز کا ہدف دیا۔
بھارتی اننگز
ہدف کے تعاقب میں بھارت نے بیٹنگ کا آغاز کیا تو اوپنرز نے اچھی شراکت داری قائم کر کے ٹیم کی پوزیشن مستحکم بنائی، شیکر دھون 46 کے انفرادی جبکہ 87 کے مجموعی اسکور پر پویلین مشرفی مرتضیٰ کا نشانہ بن کر پویلین روانہ ہوئے۔
بھارتی کپتان ویرات کوہلی نے کمان سنبھالی اور روہت شرما کے ہمراہ اچھی بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی ٹیم کو فائنل تک رسائی دلوائی، روہت شرما 123 اور ویرات کوہلی نے 96 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی، ویرات کوہلی نے میچ میں 8 ہزار رنز بھی مکمل کرلیے۔
KOHLI, KOHLI, KOHLI!
Safe to say India fans enjoyed @imVkohli‘s 50!#BANvIND #CT17 pic.twitter.com/lIhheYSd5l
— ICC (@ICC) June 15, 2017
بنگلہ دیش اننگز
بنگلہ دیش کی جانب سے تمیم اقبال نے 79 اور مشفق الرحمان 65 رنز بنا کر نمایاں رہے ان دونوں کے درمیان 123 رنز کی پارٹنر شپ رہی ساتھ ہی مشرفی مرتضیٰ نے قیمتی 30 رنز بنائے جب کہ بھارت کی جانب سے کمار، جادیود اور بومرا نے دو دو کھلاڑیوں کو آوٹ کیا جب کہ جڈیجا ایک کھلاڑی کو پویلین کی راہ دکھانے میں کامیاب رہے۔
بنگلہ دیش نے اپنی پہلی وکٹ صرف 1 رنز کے مجموعی اسکور پر گرنے کے باوجود جارحانہ بلے بازی جاری رکھی اور صابر رحمان نے تیز کھیلتے ہوئے 19 رنز بنائے تاہم وہ بھی آؤٹ ہو گئے تو تمیم اقبال اور مشفق الرحمان نے ٹیم کو سنبھالا۔
بنگلہ دیش اننگز کی تصویری جھلکیاں
@imVkohli enjoyed that one!#BANvIND #CT17 pic.twitter.com/tRDKGNFltN
— ICC (@ICC) June 15, 2017
بھارتی ٹیم ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہے
بنگہ دیشی کپتان ان کھلاڑیوں کے ساتھ میدان میں اترے
بھارت نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا
India win the toss and will bowl first! #BANvIND #CT17 pic.twitter.com/8bCKH3GBlh
— ICC (@ICC) June 15, 2017
خیال رہے کہ گروپ بی میں بھارتی ٹیم تین میں سے دو میچ جیت کر ٹاپ پوزیشن پرتھی جبکہ بنگلہ دیش ٹیم دوسرے نمبر پر رہی۔ بنگلہ دیش کی ٹیم انگلینڈ کے خلاف ہاری، نیوزی لینڈ سے جیتی اور بارش کے باعث آسٹریلیا سے میچ برابر رہا۔
پاک بھارت فائنل اتوار کو ہوگا
پاکستان اور بھارت کے درمیان ایونٹ کا فائنل اتوار کو کھیلا جائے گا۔
چیمپیئنزٹرافی: پاکستان انگلینڈ کوشکست دے کرفائنل میں پہنچ گیا
یاد رہےکہ ون ڈے میچز میں بنگلہ دیش کے خلاف بھارت کا پلڑا بھاری ہے،32 میں سے26 مقابلے بھارت نے جیتے جبکہ پانچ میں فتح بنگلہ دیش کے حصے میں آئی۔
واضح رہےکہ بھارت اور بنگلہ دیش دونوں ٹیموں کےلیے یہ میچ انتہائی اہم ہے، آج کے میچ کی فاتح ٹیم کا 18جون کو پاکستان سے مقابلہ ہوگا۔
اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔