جمعرات, فروری 20, 2025
اشتہار

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی : انگلینڈ کرکٹ ٹیم لاہور پہنچ گئی

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 میں شرکت کیلیے انگلینڈ کی کرکٹ ٹیم کپتان جوز بٹلر کی قیادت میں پاکستان پہنچ گئی۔

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کے سلسلے میں ایونٹ میں شرکت کیلیے مختلف ممالک کی ٹیموں کی پاکستان آمد کا سلسلہ جاری ہے۔

اس حوالے سے انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں اور اسٹاف سمیت 31 رکنی دستہ کپتان جوز بٹلر کی قیادت میں براستہ دبئی لاہور پہنچا۔

انگلش ٹیم کے ہیڈ کوچ برینڈن میکلم سمیت انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے منیجنگ ڈائریکٹر رابرٹ بھی پاکستان پہنچ گئے۔

انگلینڈ کرکٹ ٹیم آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں اپنے گروپ میچ لاہور اور کراچی میں کھیلے گی، انگلینڈ کرکٹ ٹیم 22فروری کو اپنا میچ روایتی حریف آسٹریلیا کیخلاف قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گی۔

انگلش ٹیم کا دوسرا میچ افغانستان کےخلاف 26 فروری کو لاہورمیں شیڈول ہے، ٹیم اپنا تیسرا اور آخری گروپ میچ یکم مارچ کو جنوبی افریقہ کیخلاف کراچی میں کھیلے گی۔

اس سے قبل گزشتہ روز آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں شرکت کیلیے آسٹریلین کرکٹ ٹیم پاکستان پہنچی تھی،  آسٹریلین کرکٹ ٹیم پر مشتمل 14 رکنی دستہ کولمبو سے براستہ دبئی لاہور پہنچا تھا۔

یاد رہے کہ آسٹریلیا پاکستان میں کھیلی جانے والی آئی سی سی چیمپئنزٹرافی میں اپنا پہلا میچ 22فروری کو انگلینڈ کیخلاف لاہور میں کھیلے گا۔

واضح رہے کہ آئی سی سی چیمپئنزٹرافی کے شروع ہونے سے محض چند دن قبل پاکستان کرکٹ ٹیم کے لیے اچھی خبر آگئی، رائٹ آرم فاسٹ بولر حارث رؤف انجری سے صحت یاب ہوگئے۔

رپورٹس کے مطابق پیسر حارث رؤف اب مکمل طور پر فٹ ہیں اور 19 فروری کو کراچی میں نیوزی لینڈ کے خلاف پاکستان کے چیمپئنز ٹرافی کے افتتاحی میچ کے لیے دستیاب ہونگے۔

حارث رؤف حال ہی میں ختم ہونے والے سہ فریقی ٹورنامنٹ کے افتتاحی میچ نیوزی لینڈ کے خلاف میچ کے دوران پٹھوں میں تناؤ کا شکار ہوئے تھے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں