پاکستان کی میزبانی میں رواں برس فروری مارچ میں کھیلی گئی آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی نے ویور شپ کے سابقہ تمام ریکارڈ توڑ دیے۔
پاکستان نے 29 سال بعد رواں برس کسی آئی سی سی ایونٹ کی میزبانی کی اور فروری مارچ میں چیمپئنز ٹرافی کا کامیاب انعقاد کیا۔
ایک رپورٹ کے مطابق دنیا بھر میں آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی ایونٹ کو 368 بلین منٹس دیکھا گیا جو 2017 کی چیمپئنز ٹرافی کے مقابلے میں 19 فیصد زیادہ ہے۔
میگا ایونٹ کا فائنل ہائبرڈ ماڈل کے تحت 9 مارچ کو دبئی میں نیوزی لینڈ اور بھارت کے درمیان کھیلا گیا تھا۔ اس میچ نے 65.3 ارب منٹ کی لائیو ویور شپ حاصل کی جو 2017 کے فائنل کے مقابلے مٰں 52.1 فیصد زیادہ ہے۔
چیمپئنز ٹرافی 2025 کا یہ فائنل میچ اب تک ہونے والی چیمپئنز ٹرافی کی تاریخ کا سب سے زیادہ دیکھا جانے والا میچ رہا۔