اتوار, جنوری 5, 2025
اشتہار

چیمپئنز ٹرافی کیلیے بھارت کے پاکستان نہ آنے پر سابق آسٹریلوی کرکٹر بھی بول پڑے

اشتہار

حیرت انگیز

آسٹریلیا کے سابق مایہ ناز آل راؤنڈر بھی چیمپئنز ٹرافی کے لیے بھارت کے پاکستان نہ آنے پر بول پڑے اور اس کو کرکٹ کی بدقسمتی قرار دے دیا۔

آسٹریلیا کے سابق مایہ ناز آل راؤنڈر شین واٹس نے آئندہ ماہ پاکستان کی میزبانی میں ہونے والی آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے لیے بھارت کے پاکستان نہ جانے کو بدقسمتی اور پاکستانی شائقین کے لیے یہ فیصلہ افسوسناک قرار دیا ہے۔

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے آسٹریلیا ٹور کے موقع پر سڈنی میں گفتگو کرتے ہوئے شین واٹسن نے کہا کہ پاک بھارت مقابلوں میں ہمیشہ سنسنی خیزی اور میدان میں جنگ کا ماحول دیکھنے کو ملتا ہے جو عالمی کرکٹ ایونٹ کو نئی توانائی اور مقبولیت عطا کرتا ہے۔

- Advertisement -

ماضی کے اسٹار آل راؤنڈر نے کہا کہ اس کو بدقسمتی ہی کہا جائے گا کہ دونوں ملکوں کے کرکٹ تعلقات بحال نہیں مگر اس میں کوئی شک نہیں کہ ہر شخص پاک بھارت کرکٹ مقابلے دیکھنا چاہتا ہے۔ چاہے وہ باہمی سیریز میں ایک دوسرے کے مقابلے ہو یا پھر آئی سی سی اور دیگر ایونٹس میں مدمقابل ہوں۔

شین واٹسن نے مزید کہا کہ آسٹریلوی کرکٹر کے نقطہ نظر سے کہوں تو ہمارے اور انگلینڈ کے درمیان کھیل کے اس میدان میں دشمنی جیسی صورتحال ہے، مگر پاکستان اور بھارت میں یہ دشمنی اور مقابلہ بازی اس سے کہیں بڑھ کر ہے اور کوئی بھی کرکٹ شائق پاک بھارت ٹاکرے کو دیکھنا نہیں چھوڑ سکتا۔

انہوں نے چیمپئنز ٹرافی کے پاکستان میں انعقاد کو تاریخی موقع قرار دیتے ہوئے کہا کہ پاکستانی شائقین کرکٹ اس بات کے مستحق ہیں کہ وہ ورلڈ کلاس عالمی کرکٹرز کو اپنے ملک کے میدانوں میں ایکشن میں دیکھیں۔

شین واٹس نے اس موقع پر پی ایس ایل 2019 میں پاکستان میں اپنے کھیلنے کے تجربے کا ذکر کرتے ہوئے پاکستانیوں کے جذبے اور مہمان نوازی کو یاد کیا اور کہا کہ وہ 2005 کے 2019 میں ایک طویل عرصے بعد پی سی ایل کھیلنے پاکستان گئے تھے اور وہاں کے لوگوں کی کرکٹ سے نا قابل یقین محبت دیکھ کر بہت متاثر ہوئے تھے۔

واضح رہے کہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کا پاکستان میزبان ہونے کے ساتھ دفاعی چیمپئن ہے۔ یہ ٹورنامنٹ آئندہ ماہ 19 فروری سے 9 مارچ تک پاکستان میں شیڈول ہے تاہم بھارت کی ہٹ دھرمی کے باعث یہ ٹورنامنٹ پی سی بی کے پیش کردہ فیوژن ماڈل (ہائبرڈ ماڈل) کے تحت کھیلا جائے گا۔

اس ماڈل کے تحت بھارت ٹورنامنٹ کے لیے پاکستان نہیں آئے گا اور اپنے تمام میچز یو اے ای میں کھیلے گا۔ اگر وہ سیمی فائنل یا فائنل میں پہنچا تو یہ ناک آؤٹ مقابلے بھی پاکستان سے باہر منعقد ہوں گے۔

اس فارمولے کا اطلاق 2027 تک کے آئی سی سی ایونٹس پر ہوگا۔ پاکستان آئندہ برس ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ اور 2026 میں مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کھیلنے بھارت نہیں جائے گا اور اپنے تمام مقابلے نیوٹرل وینیو پر کھیلے گا۔

چیمپئنز ٹرافی 2025 میں 8 ٹیمیں شرکت کر رہی ہیں۔ انہیں چار، چار ٹیموں کے دو گروپوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔ پاکستان اور بھارت ایک ہی گروپ میں شامل ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں