اوول: پاکستان ٹیم کی شاندار کارکردگی پربھارتی تماشائی مایوس ہوکر اسٹیڈیم سے جانے لگے، سوشل میڈیا پربڑی بڑی باتیں کرنے والوں کا ٹوئٹر بھی مکمل خاموش ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق اوول میں کھیلے جانے والے چمپیئنز ٹرافی کے فائنل میں پاکستان کی شاندار کارکردگی کو دیکھتے ہوئے بھارتی تماشائی افسردہ ہو گئے۔
بھارت کو ہارتا ہوا دیکھ کر انڈین شائقین گراؤنڈ سے مایوس لوٹنے لگے، اس کے علاوہ فیس بک پر طعنے دینے والے بھارتیوں کے چہرے بھی اترگئے۔
تازہ ترین اطلاعات کے مطابق اس وقت بھارت کے سات کھلاڑی آؤٹ ہوکر پویلین لوٹ چکے ہیں۔ کھیل کے ستائیس اوور میں بھارت کا مجموعی اسکور 152رنز ہے۔