پیر, مئی 12, 2025
اشتہار

چیمپیئنز ٹرافی: پہلا سیمی فائنل، پاک انگلینڈ کی ٹیمیں آج مد مقابل

اشتہار

حیرت انگیز

کارڈف : آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی کے پہلے سیمی فائنل میں آج پاکستان انگلینڈ سے ٹکرائے گا۔ چیمپئنز ٹرافی کی تاریخ میں دونوں ٹیمیں پہلی بار آمنے سامنے ہوں گی۔

تفصیلات کے مطابق کارڈف کے میدان میں پاکستان اور انگلینڈ کی ٹیمیں آج آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی کے پہلے سیمی فائنل میں مد مقابل ہوں گی، قومی ٹیم چیمپیئنز ٹرافی کا تاج اٹھانے سے صرف دو جیت کی دوری پرہے۔

پاکستان اس سے پہلے تین بار سیمی فائنل میں پہنچ چکا ہے، لیکن فائنل کی دہلیز تک نہیں قدم نہیں رکھ سکا۔ قومی ٹیم نے سری لنکا کو شکست دے کر آئی سی سی ایونٹ کے سیمی فائنل میں جگہ بنا کر بڑی بڑی ٹیموں کو مات دیدی ہے۔

انگلش ٹیم 2004 اور 2013 کے چیمپئینز ٹرافی کا فائنل کھیل چکی ہے لیکن ناکام رہی۔ پاکستان اور انگلینڈ دو ٹاپ ٹیمیں ہیں جو چیمپیئنز ٹرافی نہیں جیتیں۔

دونوں ٹیموں کے درمیان آخری میچ پاکستان نے انگلینڈ کا 303 رنز کا پہاڑ جیسا ہدف حاصل کیا تھا۔ سرفراز نےشاندار 90 رنز کی اننگز کھیلی۔ پہلی بار فائنل کا ٹکٹ بک کرنے کیلئےشاہینوں کو دوبارہ ایسی ہی کارکردگی دہرانا ہوگی۔

بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق 38 فیصد ٹکٹس بھارتی شائقین نےخرید رکھی ہیں۔ انگلینڈ کی ٹیم سیر ہے تو شاہین بھی سوا سیر ہیں، کارڈف کے میدان میں دونوں ٹیموں کا جم کر مقابلہ ہوگا۔

محمد عامر، حسن، فہیم اور جنید وکٹیں اڑانے کو تیار ہیں جبکہ سرفراز، ملک اور فخر بھی رنز کا پہاڑ کھڑا کرنے کو بے تاب ہیں،۔

کیاپاکستانی ٹیم اس بار چیمپیئنزٹرافی جیت کرقوم کو عید کا تحفہ دے پائے گی؟ یاد رہے کہ پچیس سال قبل ماہ رمضان میں ہی پاکستان انگلینڈ کو ہرا کرعالمی چیمپئن بنا تھا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں