اتوار, جولائی 6, 2025
اشتہار

گیند چمکانے کے لیے تھوک کا استعمال نہ کیا جائے، آئی سی سی کمیٹی

اشتہار

حیرت انگیز

دبئی: آئی سی سی کرکٹ کمیٹی نے کرونا کے پیش نظر بال کو چمکانے کے لیے تھوک استعمال نہ کرنے کی تجویز دے دی۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق کرونا سے بدلتی صورت حال پر انٹرنیشنل کرکٹ کمیٹی کی ٹیلی کانفرنس ہوئی جس میں وائرس پھیلنے کے خدشے پر گیند کو تھوک سے نہ چمکانے کی سفارش کی گئی۔

کرکٹ کمیٹی کا کہنا تھا کہ گیند کو چمکانے کے لیے پسینے کا استعمال کیا جاسکتا ہے، ان حالات میں نیوٹرل امپائر کے لیے ایک جگہ سے دوسری جگہ سفر کرنا آسان نہیں ہوگا اس لیے میچز میں غیر نیوٹر امپائر کا تقرر کیا جائے۔

آئی سی سی کرکٹ کمیٹی نے عبوری طور پر ٹیموں کے لیے اضافی ریویو فراہم کرنے کی بھی تجویز دی، کمیٹی کی سفارش جون کے پہلے ہفتے میں ہونے والی چیف ایگزیکٹو کمیٹی میں منظوری کے لیے پیش کی جائیں گی۔

مزید پڑھیں: گیند پرتھوک لگانے سے کرونا وائرس کا خطرہ، ماہرین نے خبردار کردیا

آسٹریلوی ماہرین نے کرکٹرز کو خبردار کیا تھا کہ وہ دوران کھیل اس وبا کے دوران احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔

آسٹریلوی ماہرین کا کہنا تھا کہ اکثر دیکھا جاتا ہے کہ بالرز کی جانب سے گیند پر تھوک لگایا جاتا ہے تاکہ گیند کو
چمکایا جائے ، گیند سوئنگ ہو اور وکٹ حاصل کرنے میں مدد مل سکے۔

ماہرین نے کرکٹرز کو خبردار کیا تھا کہ کھلاڑی میچ کے دوران گیند کو تھوک لگانے سے گریز کریں بصورت دیگر ان میں کرونا وائرس کا خطرہ موجود ہوگا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں