لندن: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل میں پاکستان کے مؤقف کی جیت ہوگئی، آئی سی سی نے بگ تھری کے خاتمے کی توثیق کردی جبکہ افغانستان اور آئرلینڈ کی ٹیموں کو ٹیسٹ میچ کھیلنے کا مجاز بھی قرار دے دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق آئی سی سی کا سالانہ اجلاس منعقد ہوا جس میں بگ تھری کے خاتمے کا فیصلہ کیا گیا، آئی سی سی اعلامیے کے مطابق افغانستان اور آئرلینڈ کی ٹیموں کو تسلسل سے کارکردگی دکھانے پر ٹیسٹ کھیلنے کا درجہ دے دیا گیا۔
BREAKING: @ACBofficials and @Irelandcricket confirmed as Full Members after a unanimous vote at ICC Full Council meeting.
More to follow… pic.twitter.com/HXCw2HwDAW
— ICC (@ICC) June 22, 2017
اجلاس میں آئی سی سی کے ممبران کو فنڈز کی تقسیم کا فارمولا بھی طے کیا گیا، بگ تھری کے خاتمے پر سب سے زیادہ اعتراض کرنے والا بھارت 405 ملین ڈالرز پر راضی ہوگیا۔
پڑھیں: آئی سی سی اجلاس : بگ تھری کا خاتمہ، بھارت کو منہ کی کھانا پڑی
اعلامیے کے مطابق اگلے 8 سال کے لیے انگلینڈ کو 315 ملین ڈالرز دیے جائیں گے جبکہ پاکستان سمیت 7 ممالک کو کرکٹ کی بحالی اور اقدامات کے لیے 128 ملین ڈالرز دیے جائیں گے۔
اجلاس میں افغانستان اور آئرلینڈ کی ٹیموں کو ٹیسٹ اسٹیٹس دے دیا گیا۔
یاد رہے کہ پاکستان کی جانب سے آئی سی سی میں بگ تھری کی مخالفت کا فیصلہ کیا گیا تھا، پاکستانی وفد نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے ممبران کو اس ضمن میں اپنے تحفظات سے آگاہ کیا تھا۔
اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔