دبئی: آسٹریلیا کے ہاتھوں لگاتار چار میچز ہارنے والی پاکستان کرکٹ ٹیم کی مشکلات میںمزید اضافہ ہوگیا.
تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز دبئی میں کھیلے جانے والے پاکستان آسٹریلیا سیریز کے چوتھے ون ڈے میں پاکستان نے فتح پلیٹ میں رکھ کر آسٹریلیا کو پیش کر دی تھی.
عابد علی اور محمد رضوان کی سنچریوں کے باوجود آسٹریلیا نے پاکستان کو 6 رنز سے شکست دے دی، عمر اکمل 7 اور عماد وسیم 1 رن بنا کر آؤٹ ہوئے، کینگروز کو سیریز میں 4-0 کی برتری حاصل ہوگئی۔
البتہ پریشانیوں کی کہانی یہیں تمام نہیں ہوتی، اب سلو اوورریٹ پر بھی قومی کرکٹ ٹیم پر جرمانہ عائد ہوگیا ہے.
آئی سی سی کے مطابق آسٹریلیا کے خلاف پاکستانی ٹیم کو سلواوورریٹ پرجرمانہ کیا گیا، کھلاڑیوں کومیچ فیس کا10 فیصد جرمانہ کیا گیا ہے.
چوتھا ون ڈے، عابد علی اور رضوان کی سنچریاں رائیگاں، آسٹریلیا کی 6 رنز سے کامیابی
پاکستان کرکٹ ٹیم نےمقررہ وقت میں ایک اوورکم کیا تھا، جس کی وجہ سے یہ جرمانہ کیا گیا. کپتان عمادوسیم کو سلو اوور ریٹ پرمیچ فیس کا20 فی صد جرمانہ ہوگیا.
خیال رہے کہ سیریز میں کپتان سرفراز احمد کو آرام دیا گیا اور شعیب ملک کو کپتانی سونپی گئی، البتہ تین میچز کے بعد وہ ان فٹ ہوگئے، جس کے بعد عماد وسیم نے کپتانی کی. ٹیم ذرائع کے شعیب ملک کی آخری میچ میں شرکت بھی مشکوک ہے.