دبئی: آئی سی سی نے بنگلہ دیش کے کپتان شکیب الحسن پر میچ فیس کا 15 فیصد جرمانہ عائد کرنے کا اعلان کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق ویسٹ انڈیز اور بنگلہ دیشں کے مابین ہونے والے ٹی ٹوئنٹی میچ میں امپائر پر چلانے پر بنگلہ دیشی کپتانی پر جرمانہ عائد کیا گیا۔
شکیب الحسن نے بنگلہ دیش کی بیٹنگ کے 14 ویں اوور کی ایک گیند کو ’وائیڈ‘ قرار نہ دینے پر شدید احتجاج کیا تھا، شکیب الحسن پہلے امپائر پر چلائے، بعد ازاں ان کے اور امپائر کے درمیان بحث ہوئی۔
واضح رہے کہ میچ میں شکیب کی نصف سنیچری کے باوجود بنگلہ دیش کو شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔
آئی سی سی کے مطابق شکیب کا رویہ افسوس ناک تھا، انھوں نے میچ کے بعد اپنی حرکت کا اقرار کیا۔
بنگلہ دیشی آل راؤنڈر کے جارحانہ رویے پر ان کی کارکردگی کے پوائنٹس میں بھی کٹوتی کی گئی ہے، 2016 میں پوائنٹس میں کمی کا نظام متعارف ہونے کے بعد یہ دوسرا موقع ہے، جب شکیب الحسن کو اس مسئلے کا سامنا کرنا پڑا۔
مزید پڑھیں: فکسنگ اسکینڈل: ناصر جمشید پر برطانیہ میں فرد جرم عائد
خیال رہے کہ ویسٹ انڈیز کی ٹیم ان دنوں بنگلہ دیش کے دورے پر ہے، دونوں ٹیموں کے درمیان تین ٹی ٹوینٹی میچز کھیلے جائیں گے۔
واضح رہے کہ بنگلہ دیش ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز اپنے نام کر چکی ہے۔