اتوار, نومبر 17, 2024
اشتہار

پاکستان: اسٹریٹ کرکٹ میں کھلاڑی کا انوکھا آؤٹ، آئی سی سی نے فیصلہ سنادیا

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: پاکستان میں کرکٹ کی دیوانگی کوئی نئی بات نہیں اس بات کا عملی مظاہرہ اُس وقت دیکھنے میں آیا کہ جب مقامی گراؤنڈ میں کھیلے جانے میچ کے دوران بلے باز انوکھے طریقے سے آؤٹ ہوا تو کھلاڑی سے آئی سی سی سے رولنگ مانگ لی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستانیوں کا کرکٹ کے ساتھ چولی دامن کا ساتھ ہے، کوئی آفیشل ہو یا گلی محلے میں کھیلنے والے کھلاڑی کو انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے قوانین کے تحت میچز کا انعقاد کرتے ہیں۔

گزشتہ دنوں سندھ کے کسی علاقے میں ایک میچ کھیلا گیا جس میں بلے باز بالکل انوکھے طریقے سے آؤٹ ہوا یعنی بیٹسمین نے جب اسٹروک کھیلا تو گیند بریک ہوکر دوبارہ وکٹ پر آکر لگی۔ میچ کھیلنے والے کھلاڑی نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل سے اس ضمن میں قوانین کے تحت فیصلہ مانگا۔

- Advertisement -

یہ بھی دیکھیں: کراچی: انٹرنیشنل کھلاڑی کی بچوں کے ساتھ گلی میں کرکٹ، ویڈیو وائرل

آئی سی سی نے مذکورہ گزشتہ روز اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ حمزہ نامی کرکٹ مداح نے ہمیں صبح مذکورہ ویڈیو شیئر کرتے ہوئے رولنگ مانگی۔ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے رولنگ دیتے ہوئے کہا کہ ’بدقسمتی سے کرکٹ قانون 32.1 کے تحت کھلاڑی کو آؤٹ قرار دیا جاتا ہے‘۔

میچ کے حوالے سے مزید کوئی اطلاعات سامنے نہیں آئیں تاہم یہ بات واضح ہے کہ مذکورہ مقابلہ سندھ کے کسی علاقے میں مقامی ٹیموں کے مابین ہوا جس میں ہونے والے دلچسپ واقعے پر آئی سی سی نے رولنگ بھی دے ڈالی۔

آئی سی سی کی جانب سے ویڈیو پر آفیشل اکاؤنٹ سے رولنگ آنا تاریخی اور حیران کن واقعہ قرار دیا جارہا ہے کیونکہ ایسا پہلی بار ہوا ہے کہ کسی مداح نے آؤٹ کے حوالے سے کرکٹ قانون کے بارے میں آگاہی اور فیصلہ حاصل کیا۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں