جمعرات, فروری 27, 2025
اشتہار

چیمپئنز ٹرافی کے بعد ڈیوڈ بون آئی سی سی کا عہدہ کیوں چھوڑنے والے ہیں؟

اشتہار

حیرت انگیز

آسٹریلوی لیجنڈ ڈویوڈ بون کے آئی سی سی میچ ریفری کا عہدہ چھوڑنے کی وجہ سامنے آگئی۔

آسٹریلیا کے سابق بلے باز ڈیوڈ بون 28 مارچ سے کرکٹ آسٹریلیا (CA) بورڈ میں عہدہ سنبھالنے کے لیے موجودہ چیمپئنز ٹرافی کے بعد انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (ICC) کے میچ ریفری کے عہدے سے سبکدوش ہونے والے ہیں۔

کرکٹ آسٹریلیا کے چیف مائیک بیرڈ نے کہا کہ میں بہت خوش ہوں کہ ڈیوڈ بطور کھلاڑی اور کرکٹ ایڈمنسٹریٹر اپنا وسیع تجربہ بورڈ میں لائیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ڈیوڈ نے آئی سی سی میچ ریفری کے طور پر اپنے کردار کے ذریعے بین الاقوامی کرکٹ میں پہلے ہی بصیرت حاصل کر رکھی ہے اور یہ انمول ہوگا کیونکہ ہم کھیل کے تیزی سے بدلتے ہوئے منظر نامے پر ان کی آمد کے منتظر ہیں۔

بون نے 2011 سے آئی سی سی کے میچ ریفری کے طور پر خدمات انجام دیں۔

انہوں نے 107 ٹیسٹ اور 181 ون ڈے میں آسٹریلیا کی نمائندگی کی، دونوں فارمیٹس میں 13,386 بین الاقوامی رنز بنائے۔ وہ آسٹریلیا کے 1987 میں ہندوستان میں ورلڈ کپ جیتنے والے اسکواڈ کا بھی حصہ تھے۔

1999 میں اپنی ریٹائرمنٹ کے بعد، بون نے 2000 سے 2011 تک بطور قومی سلیکٹر کام کیا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں