جمعہ, مئی 24, 2024
اشتہار

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ ٹرافی کا عالمی سفر شروع

اشتہار

حیرت انگیز

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ دوہزارچوبیس کا ٹرافی ٹور شروع ہو گیا۔

نیویارک کے ایمپائر اسٹیٹ بلڈنگ میں ویسٹ انڈیز کے سابق کپتان کرس گیل اور امریکا کے علی خان نے ٹرافی ٹور کی لانچنگ کی۔ آئی سی سی نے ٹرافی کی تصاویر اور وڈیو شیئر کر دی ہیں۔ خوبصورت ٹرافی ٹور کےدوران پندرہ ملکوں کا دورہ کرےگی۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا نواں ایڈیشن رواں سال یکم جون سےامریکا اور ویسٹ انڈیز میں کھیلا جائےگا۔

- Advertisement -

‘آؤٹ آف دی ورلڈ’ ٹرافی ٹور چار براعظموں کے 15 ممالک پر محیط ہوگا جس میں ٹرافی کھیلوں کی مشہور ٹیموں اور اسٹیڈیمز، تاریخی مقامات اور لیجنڈ کرکٹرز کا دورہ کرے گا۔

ویسٹ انڈیز اور امریکا کے تمام میزبان مقامات کا دورہ کرنے کے علاوہ ٹرافی امریکا میں ارجنٹائن، برازیل اور کینیڈا جیسے ابھرتے ہوئے کرکٹ ممالک کا بھی دورہ کرے گی جس سے نئے شائقین کو خطے میں اس تاریخی ایونٹ سے منسلک ہونے کا موقع ملے گا۔

پہلے مہینے کے لیے ٹرافی ٹور کا شیڈول

18-20 مارچ: نیویارک

21-23 مارچ: ہیوسٹن، گرینڈ پریری اور ڈلاس

26-27 مارچ: بیونس آئرس

28-29 مارچ: ساؤ پالو

3-4 اپریل: جمیکا

13-14 اپریل: بارباڈوس

17-18 اپریل: انٹیگوا اور باربوڈا

19-20 اپریل: سینٹ لوسیا

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں