جمعرات, دسمبر 26, 2024
اشتہار

آئی سی سی کی پلیئرز رینکنگ جاری،

اشتہار

حیرت انگیز

دبئی : انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹیسٹ پلیئرز کی نئی رینکنگ جاری کردی، بابراعظم کی ایک درجے تنزلی ہوگئی۔

آئی سی سی کی نئی ٹیسٹ پلیئرز رینکنگ کے مطابق آسٹریلیا کے ٹریوس ہیڈکی7 درجے ترقی ہوئی، ٹیسٹ بیٹرزمیں چھٹے نمبر پر پہنچ گئے۔

فہرست کے مطابق پاکستان ٹیم کے کپتان بابراعظم کی ایک درجے تنزلی سے 9ویں نمبر پر آگئے، اس کے علاوہ فاسٹ بالر شاہین آفریدی بھی ٹیسٹ رینکنگ میں پانچویں نمبر پر چلے گئے۔

- Advertisement -

بیٹرز میں آسٹریلیا کے مارنو لابوشین پہلی پوزیشن پر ہیں جبکہ بولرز کی رینکنگ میں پیٹ کمنز کا پہلا نمبر ہے۔

پلیئرز رینکنگ کے مطابق بیٹرز میں انگلینڈ کے کپتان جو روٹ کا دوسرا جبکہ نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن کا رینکنگ میں تیسرا نمبر ہے۔

آسٹریلیا کے اسٹیو اسمتھ چوتھے اور ٹریوس ہیڈ 6 درجے ترقی کے بعد 5ویں نمبر پر آگئے ہیں جبکہ کپتان بابر اعظم رینکنگ میں 9ویں نمبر پر برقرار ہیں۔

پلیئرز رینکنگ کے مطابق بولرز میں آسٹریلیا کے پیٹ کمنز پہلے نمبر پر ہیں جبکہ بھارت کے روی چندرن ایشون کا دوسرا نمبر ہے۔

جنوبی افریقا کے کگیسو ربادا تیسرے اور نیوزی لینڈ کے کائل جیمیسن چوتھے نمبر پر ہیں جبکہ پاکستان کے شاہین شاہ آفریدی بولنگ رینکنگ میں پانچویں نمبر پر ہیں۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی نئی ٹیسٹ پلیئرز رینکنگ کے مطابق پاکستان کے حسن علی کا ٹیسٹ رینکنگ میں 11 واں نمبر ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں