دبئی: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹی ٹوینٹی کی نئی رینکنگ جاری کردی۔
تفصیلات کے مطابق آئی سی سی کی جانب سے جاری کردہ نئی ٹی ٹوینٹی رینکنگ میں پاکستانی بیٹسمینوں کا راج ہے، بیٹسمین رینکنگ میں قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کی پہلی پوزیشن برقرار ہے۔
قومی ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹسمین محمد رضوان دوسرے نمبر پر موجود ہیں جبکہ بھارت کے ویرات کوہلی دسویں نمبر پر براجمان ہیں۔
بولرز کی رینکنگ میں لیگ اسپنر شاداب خان ٹاپ ٹین میں واحد پاکستانی بولر ہیں، سری لنکا کے ونندو ہسارنگا سرفہرست ہیں۔
بیٹسمین رینکنگ
قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کی پہلی پوزیشن برقرار ہے، محمد رضوان دوسرے، جنوبی افریقا کے ایڈن مرکرام تیسرے، بھارت کے لوکیش راہول چوتھے اور انگلش بلے باز ڈیوڈ ملان پانچویں نمبر پر موجود ہیں۔
بولرز رینکنگ
بولرز رینکنگ میں سری لنکا کے ونندو ہسارنگا سرفہرست ہیں جبکہ جنوبی افریقا کے تبریز شمسی دوسرے، انگلش لیگ اسپنر عادل رشید تیسرے، آسٹریلیا کے ایڈم زمپا چوتھے، افغانستان کے راشد خان پانچویں نمبر پر موجود ہیں، قومی ٹیم کے لیگ اسپنر شاداب خان نویں نمبر پر براجمان ہیں۔
آل راؤنڈر رینکنگ
آل راؤنڈر رینکنگ میں افغانستان کے محمد نبی کی پہلی پوزیشن برقرار ہے، بنگلہ دیش کے شکیب الحسن دوسرے، انگلش بیٹسمین معین علی تیسرے، آسٹریلیا کے گلین میکسویل چوتھے اور سری لنکا کے ونندو ہسارنگا پانچویں نمبر پر براجمان ہیں۔
Big gains for England's Moeen Ali in the latest update of the @MRFWorldwide ICC Men's T20I Player Rankings for all-rounders 💪
More details 👉 https://t.co/s1pyiOGe63 pic.twitter.com/Q10xJcuEcI
— ICC (@ICC) February 2, 2022