جمعہ, مئی 9, 2025
اشتہار

آئی سی سی نے نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری کردی

اشتہار

حیرت انگیز

دبئی: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے کھلاڑیوں کی نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری کردی۔

تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے بھارت اور انگلیںڈ کے تیسرے ٹیسٹ میچ کے بعد ٹیسٹ کی نئی رینکنگ جاری کردی، انگلش کپتان جو روٹ کو بھارت کے خلاف شاندار کارکردگی کا صلہ مل گیا۔

انگلش کپتان جو روٹ بیٹسمین کی رینکنگ میں پہلے نمبر پر آگئے، قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کا بیٹسمینوں کی فہرست میں 7واں نمبر برقرار ہے۔

بھارتی کپتان ویرات کوہلی کی ناقص کارکردگی کے باعث تنزلی ہوئی وہ پانچویں سے چھٹے نمبر پر چلے گئے۔

بولرز رینکنگ میں شاہین شاہ آفریدی بدستور آٹھویں نمبر پر موجود ہیں۔

انگلش فاسٹ بولر جیمز اینڈرسن ایک درجے ترقی کے بعد پانچویں نمبر پر براجمان ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں