بدھ, فروری 5, 2025
اشتہار

آئی سی سی نئی ٹیسٹ رینکنگ، نعمان اور ساجد کو کارکردگی کا پھل مل گیا

اشتہار

حیرت انگیز

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری کر دی ہے پاکستانی اسپنرز نعمان علی اور ساجد خان کی ترقی ہوئی ہے۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری کر دی ہے۔ پاکستانی اسپنر نعمان علی ٹاپ ٹین میں پہنچ کر کیریئر بیسٹ رینکنگ پر پہنچ گئے ہیں جب کہ ساجد خان نے بھی لمبی چھلانگ ماری ہے۔

قومی ٹیسٹ ٹیم کے نائب کپتان سعود شکیل، وائٹ بال ٹیم کے کپتان محمد رضوان کی ترقی ہوئی ہے جب کہ بابر اعظم کی تنزلی ہوئی ہے۔

اسپنر نعمان علی دوبارہ ٹاپ ٹین میں آ گئے ہیں جب کہ اسٹار قومی بیٹر بابر اعظم کی تنزلی ہوئی ہے۔

آئی سی سی کی جاری کردہ نئی رینکنگ میں ساجد خان ویسٹ انڈیز کے خلاف ملتان ٹیسٹ میں 9 وکٹوں کی کارکردگی کے بعد رینکنگ کے زینے پر لمبی چھلانگ مارتے ہوئے 41 ویں سے 23 ویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔

نعمان علی دو درجے ترقی کے بعد ٹاپ ٹین میں داخل ہوگئے ہیں اور کیریئر بیسٹ 9 ویں پوزیشن پر قبضہ جما لیا ہے۔ وہ ٹاپ ٹین میں شامل واحد پاکستانی بولر ہیں۔

ٹیسٹ بالنگ رینکنگ میں بھارت کے جسپریت بمراہ کی 908 ریٹنگ پوائنٹس کیساتھ پہلی پوزیشن پر موجود ہیں جبکہ آسٹریلیا کے پیٹ کمنز 841 پوائنٹس کے ہمراہ دوسری پوزیشن پر براجمان ہیں۔

دوسری جانب جانب بیٹرز کی رینکنگ میں کوئی بڑا اُلٹ پھیر نہیں ہوا ہے، ٹیسٹ رینکنگ میں جو روٹ پہلی، ون ڈے میں بابراعظم اور ٹی20 فارمیٹ میں ٹریوس ہیڈ پہلی پوزیشن پر قبضہ جمائے ہوئے ہیں۔

ٹیسٹ رینکنگ میں جو روٹ بدستور پہلی پوزیشن پر قابض ہیں۔ قومی کپتان سعود شکیل نے تین درجہ ترقی پا کر ٹاپ ٹین میں جگہ بنا لی ہے اور وہ 8 ویں پوزیشن پر آ گئے ہیں۔ وائٹ بال ٹیم کے کپتان محمد رضوان بھی دو درجہ ترقی کے بعد 18 ویں نمبر پر آ گئے ہیں جب کہ بابر اعظم چار درجہ تنزلی کے بعد بارھویں سے 16 ویں نمبر پر چلے گئے ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں