جمعہ, جنوری 3, 2025
اشتہار

آئی سی سی نے ون ڈے کی نئی رینکنگ جاری کردی

اشتہار

حیرت انگیز

دبئی: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ون ڈے کی نئی رینکنگ جاری کردی۔

تفصیلات کے مطابق آئی سی سی نے آسٹریلیا اور انگلینڈ کی سیریز کے بعد ون ڈے کی نئی رینکنگ جاری کردی، پانچ بار کی عالمی چیمپئن آسٹریلیا پانچویں سے چوتھے نمبر پر آگئی۔

انگلش کھلاڑی کرس ووکس بولرز کیٹیگری میں تیسرے اور آل راؤنڈر کیٹیگری میں دوسرے نمبر پر آگئے۔

- Advertisement -

بیٹنگ میں انگلینڈ کے جوہنی بیرسٹو اور بولر میں جوفرا آرچر دسویں نمبر پر آگئے، پاکستان کے محمد عامر ساتویں نمبر پر براجمان ہیں۔

بیٹسمین رینکنگ میں قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کا تیسرا نمبر ہے، آل راؤنڈرز کی فہرست میں عماد وسیم تیسرے نمبر پر موجود ہیں۔

بیٹسمینوں میں بھارتی ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی پہلی پوزیشن پر قبضہ جمائے ہوئے ہیں جبکہ بولرز رینکنگ میں نیوزی لینڈ کے ٹرینٹ بولٹ پہلے نمبر پر موجود ہیں، آل راؤنڈرز کی فہرست میں افغانستان کے محمد نبی سرفہرست ہیں۔

آل راؤنڈرز رینکنگ میں محمد نبی پہلے، کرس ووکس دوسرے، عماد وسیم تیسرے، بین اسٹوکس چوتھے اور کولن انگرام پانچویں نمبر پر موجود ہیں۔

بولرز کی رینکنگ میں نیوزی لینڈ کے ٹرینٹ بولٹ پہلے، بھارت کے جسپریٹ بمرا دوسرے، بنگلہ دیش کے مستفیض الرحمان تیسرے، انگلینڈ کے کرس ووکس چوتھے اور جنوبی افریقہ کے کیگیسو ربادا پانچویں نمبر پر براجمان ہیں۔

بیٹسمین رینکنگ میں بھارت کے ویرات کوہلی اور روہت شرما پہلے اور دوسرے نمبر پر موجود ہیں، بابر اعظم تیسرے، نیوزی لینڈ کے روس ٹیلر چوتھے اور جنوبی افریقہ کے فاف ڈوپلیسی پانچویں نمبر پر براجمان ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں