سہ فریقی سیریز میں جنوبی افریقہ کے خلاف تاریخی فتح حاصل کرنے کے ساتھ پاکستان ٹیم نے ون ڈے رینکنگ میں لمبی چھلانگ لگائی ہے۔
سہ فریقی ون ڈے سیریز کے میچ میں جنوبی افریقہ کے دیے گئے 353 رنز کے پہاڑ جیسے ہدف کو عبور کر کے تاریخی فتح حاصل کرنے کے ساتھ آئی سی سی رینکنگ میں دوسرے نمبر پر آ گئی ہے۔
پاکستان کرکٹ ٹیم نے حالیہ کچھ ماہ میں ون ڈے کرکٹ میں بہترین کھیل کا مظاہرہ کیا۔ گزشتہ سال نومبر میں پہلے آسٹریلیا کو اس کی سر زمین پر 22 سال بعد ون ڈے سیریز میں شکست دی۔ زمبابوے کو ہرایا اور اس کے بعد جنوبی افریقہ کو تین ون ڈے میچز کی سیریز میں پہلی بار ان ہی کی سر زمین پر وائٹ واش کر کے کارنامہ انجام دیا۔
گزشتہ روز نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں جنوبی افریقہ نے پہلے کھیلتے ہوئے پاکستان کو جیت کے لیے 353 رنز کا ہدف دیا تھا۔ یہ مشکل ہدف پاکستان ٹیم نے رضوان اور سلمان آغا کی سنچریوں کی بدولت با آسانی چار وکٹوں کے نقصان پر 49 ویں اوور میں حاصل کر کے فائنل میں جگہ بنائی۔
اس تاریخی جیت کے ساتھ ہی گرین شرٹس 111 پوائنٹ کے ساتھ دوسرے نمبر پر آ گئی ہے۔ آسٹریلوی ٹیم اتنے ہی پوائنٹ کے ساتھ کچھ اعشاریہ فرق سے تیسرے نمبر پر چلی گئی ہے۔ بھارتی ٹیم 119 پوائنٹ کے ساتھ پہلی پوزیشن پر موجود ہے۔ نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقہ چوتھے اور پانچویں نمبر پر ہیں۔
پاکستان کرکٹ ٹیم نے حالیہ کچھ ماہ میں ون ڈے کرکٹ میں بہترین کھیل کا مظاہرہ کیا۔ گزشتہ سال نومبر میں پہلے آسٹریلیا کو اس کی سر زمین پر 22 سال بعد ون ڈے سیریز میں شکست دی۔ زمبابوے کو ہرایا اور اس کے بعد جنوبی افریقہ کو تین ون ڈے میچز کی سیریز میں پہلی بار ان ہی کی سر زمین پر وائٹ واش کر کے کارنامہ انجام دیا۔
گرین شرٹس اپنی بہترین کارکردگی کی بدولت ون ڈے فارمیٹ کی نمبر ون ٹیم بننے سے ایک قدم ہی دور ہے۔ اگر آج پاکستان ٹیم نیوزی لینڈ کو ہرا کر سہ فریقی سیریز کا فائنل جیت لیتی ہے اور چیمپئنز ٹرافی میں بھی اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرتی ہے تو وہ بھارت کو دھکیل کر نمبر ون ٹیم بن جائے گی۔
یاد رہے کہ پاکستان ٹیم 2023 میں آئی سی سی رینکنگ میں ون ڈے کی نمبر ون ٹیم رہ چکی ہے۔