دبئی: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے شاہین شاہ آفریدی کی روہت شرما کو آؤٹ کرنے کی ویڈیو پر اہم فیصلہ کرلیا۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق آئی سی سی بھی شاہین شاہ آفریدی کی جانب سے کی گئی ان سوئنگ گیند پر روہت شرما کو آؤٹ کرنے کا فین ہوگیا۔
آئی سی سی نے شاہین آفریدی کی گیند پر روہت شرما کو آؤٹ کرنے کی ویڈیو کو ’این ایف ٹی‘ پر بیچنے کا فیصلہ کرلیا۔
آئی سی سی ویڈیو کو ڈیجیٹل آرٹ کی صورت میں فروخت کرے گی، ویڈیو کو خریدنے والا خوش نصیب خصوصی باکس میں وی آئی پی سیٹ پر بیٹھ کر ٹی 20 ورلڈ کپ کا فائنل دیکھے گا۔
Which of these moments should become an ICC NFT?
Collect legendary ICC moments soon at 👉https://t.co/7eOFPRlAnV pic.twitter.com/JZvpSaxweM
— ICC (@ICC) November 8, 2021
ویڈیو کو خریدنے والا شخص اپنے پسندیدہ کرکٹرز سے ملاقات بھی کرے گا۔
واضح رہے کہ ٹی 20 ورلڈ کپ کے پہلے میچ پاکستان نے بھارت کو 10 وکٹوں سے عبرتناک شکست دی تھی۔
میچ کے ہیرو شاہین شاہ آفریدی تھے، فاسٹ بولر نے روہت شرما، لوکیش راہول اور بھارتی ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی کو پویلین کی راہ دکھائی تھی۔
یاد رہے کہ بھارت ٹی 20 ورلڈ کپ سے باہر ہوچکا ہے جبکہ قومی ٹیم 11 نومبر کو آسٹریلیا کے ساتھ سیمی فائنل میں ٹکرائے گی۔