بدھ, جنوری 8, 2025
اشتہار

آئی سی سی نےنامزدگیوں کااعلان کردیا

اشتہار

حیرت انگیز

دبئی: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (ۤآئی سی سی ) نے ماہ نومبر کے بہترین کھلاڑی کے لیے پلئیرز کو نامزد کردیا۔

آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ ایوارڈ کیلئے پاکستان کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کو نامزد کیا گیا ہے جنہوں نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا تھا۔

اسکے علاوہ انگلینڈ کے جوزبٹلراورعادل رشید کا نام بھی پلیئرآف دی منتھ شامل ہیں۔

- Advertisement -

واضح رہے کہ اس سے قبل اکتوبر میں پاکستان کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے پلیئر آف دی منتھ ہونے کا اعزاز اپنے نام کیا تھا۔

محمد رضوان ایشیا کپ اور انگلینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں 553 رنز بنا کر پلیئر آف دی منتھ قرار پائے تھے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں