اتوار, جولائی 6, 2025
اشتہار

بھارت کی پاکستان کو ورلڈ کپ سے باہر کرنے کی چال ناکام

اشتہار

حیرت انگیز

دبئی: بھارت کی کرکٹ ورلڈ کپ سے پاکستان کو باہر کرنے کی چال ناکام ہوگئی، آئی سی سی اجلاس میں بی سی سی آئی کی درخواست پر بحث ہی نہیں کی گئی۔

تفصیلات کے مطابق دبئی میں منعقدہ 6 روزہ اجلاس میں پاکستان کو ورلڈ کپ سے باہر کرنے کی بھارت کی کوششوں کے باوجود کسی ممبر ملک نے بھارت کا ساتھ نہ دیا، اجلاس میں صرف انگلینڈ میں شیڈول ورلڈ کپ سیکیورٹی پلان کو زیر بحث لایا گیا۔

آئی سی سی چیف ایگزیکٹو ڈیوڈ رچرڈسن نے کہا کہ بھارت اور دوسرے ممالک کو ورلڈ کپ میں سیکیورٹی سے متعلق بتادیا گیا ہے، معمول کے مطابق ورلڈ کپ ختم ہونے تک سیکیورٹی کا جائزہ لیتے رہیں گے۔

مزید پڑھیں: بھارت کا آئی سی سی سے پاکستان کو ورلڈ کپ سے باہر کرنے کا مطالبہ

واضح رہے کہ بھارتی کرکٹ بورڈ نے آئی سی سی کو خط میں مطالبہ کیا تھا کہ سابق ورلڈ چیمپئن پاکستان کو ورلڈ کپ سے باہر رکھا جائے۔

یاد رہے نٹرنیشنل کرکٹ کونسل(آئی سی سی) ورلڈ کپ 2019 کے شیڈول کا باضابطہ اعلان کرچکی ہے، جس کے تحت یہ ٹورنامنٹ مئی 30 سے جولائی 14 کے درمیان انگلینڈ اور ویلز میں کھیلا جائے گا۔

میزبان انگلینڈ اور جنوبی افریقہ کے درمیان ٹورنامنٹ کا پہلے میچ اوول کے میدان پر 30 مئی کو کھیلا جائے گا جبکہ پاکستان کا پہلا میچ ویسٹ انڈیز کے خلاف ہے جو 31 مئی کو ٹرینٹ برج پر کھیلا جائے گا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں