تازہ ترین

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

ون ڈے رینکنگ میں بابراعظم کی حکمرانی برقرار

دبئی: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ( آئی سی سی ) نے ایک روزہ میچز کی تازہ ترین درجہ بندی جاری کردی ہے۔

تفصیلات کے مطابق آئی سی سی ون ڈے رینکنگ میں بابر اعظم کی حکمرانی برقرار ہے اور وہ بدستور پہلے نمبر پر قابض ہیں، بھارت کے سابق کپتان ویرات کوہلی دوسرے، روہت شرما تیسرے، نیوز لینڈ کے روس ٹیلر چوتھے، جنوبی افریقا کے کوئنٹن ڈی کوک پانچویں، ایرون فنچ چھٹے، جونی بیرسٹو ساتویں، ڈیوڈ وارنر آٹھویں اور کین ولیمسن نویں نمبر پر ہیں۔

نئی رینکنگ میں جنوبی افریقا کے بیٹر راسی وان ڈر ڈوسین کو بھارت کے خلاف ایک روزہ سیریز میں عمدہ کارکردگی کا صلہ مل گیا اور وہ اپنے کیریئر میں پہلی بار ٹاپ 10میں شامل ہوئے ہیں، پاکستان کے فخرزمان بارہویں اور امام الحق16 ویں نمبر پر ہیں۔Image

آئی سی سی کی جانب سے جاری ون ڈے میچز کے بہترین بولرز میں نیوزی لینڈ کے ٹرینٹ بولٹ سرفہرست ہیں، آسٹریلیا کے جوش ہیزل ووڈ دوسری، کرس ووکس تیسری، بنگلہ دیش کے مجیب الرحمان چوتھی، مہدی حسن پانچویں، میٹ ہینری چھٹی، جسپریت بمرا ساتویں، مچل اسٹارک آٹھویں، شکیب الحسن نویں اور اینڈی میکبرائن دسویں پوزیشن پر ہیں۔

کوئی بھی پاکستانی بولرز ٹاپ ٹین میں جگہ بنانے میں کامیاب نہ ہوسکا۔

یاد رہے کہ دو روز قبل کپتان قومی کرکٹ ٹیم بابر اعظم نے آئی سی سی ون ڈے کرکٹر آف دی ایئر کا ایوارڈ اپنے نام کیا تھا۔

اس سے قبل بیس جنوری کو آئی سی سی نے کرکٹ ٹیم آف دی ایئر کا اعلان کیا تھا، مینز ون ڈے ٹیم آف دی ایئر کی کپتانی کا قرعہ بابر اعظم کے نام نکلا تھا، سال کی بہترین ٹیم میں بنگلہ دیش کے تین، آئرلینڈ، سری لنکا، اور جنوبی افریقا کے دو دو کھلاڑیوں کو شامل کیا گیا تھا۔

رواں ماہ کی انیس تاریخ کو انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے سال کے ٹی ٹوئنٹی ٹیم کا اعلان کیا تھا، ٹیم کا کپتان بابر اعظم کو مقرر کیا گیا تھا۔

Comments

- Advertisement -