جمعرات, جنوری 30, 2025
اشتہار

ورلڈکپ سیمی فائنل میں پچ کی تبدیلی کے الزام پر آئی سی سی کا موقف

اشتہار

حیرت انگیز

بھارت اور نیوزی لینڈ کے درمیان ورلڈکپ کے پہلے سیمی فائنل میں پچ کی تبدیلی کا الزام سامنے آیا ہے، ایسے میں انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے اپنا موقف پیش کیا ہے۔

سیمی فائنل سے قبل اس طرح کی خبریں میڈیا پر زیرگرش تھیں کہ بھارتی بورڈ نے اپنا اثر و رسوخ استعمال کرتے ہوئے ممبئی کے وانکھیڈے اسٹیڈیم کی پچ میزبان سائیڈ کے حق میں تبدیل کردی ہے۔

برطانوی میڈیا نے بھی بی سی سی آئی پر نیوزی لینڈ اور بھارت کے درمیان سیمی فائنل کی پچ کو تبدیل کرنے کا الزام عائد کیا۔ برطانوی میڈیا کا کہنا تھا کہ آئی سی سی کی اجازت کے بغیر بھارتی بورڈ نے سیمی فائنل میچ کی پچ تبدیل کردی۔

آئی سی سی نے اب وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ورلڈ کپ ایک طویل ایونٹ ہے ایسے میں پچ کی تبدیلی معمول کی بات ہے، اس سے قبل بھی عالمی کپ میں پچز تبدیل ہوتی رہی ہیں۔ سیمی فائنل سے قبل پچ کی تبدیلی گراؤنڈ کیوریٹر، میزبان ملک کی سفارش پر کی گئی تھی۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے واضح کرتے ہوئے کہا کہ پچ کی تبدیلی آئی سی سی کے پچ کنسلٹنٹ کے علم میں تھی۔

اس سے قبل بی سی سی آئی حکام کا موقف تھا کہ تبدیلیاں گجرات کرکٹ ایسوسی ایشن کی تجاویز پر کی گئیں جبکہ گجرات کرکٹ ایسوسی ایشن کہہ رہی تھی کہ بی سی سی آئی کی براہ راست ہدایات پر ایسا کیا۔

واضح رہے کہ برطانوی میڈیا نے انکشاف کیا تھا کہ اپنے اسپنرز کو مدد فراہم کرنے کے لیے میزبان سائیڈ نے اسپینرز کیلئے سازگار پچ کا انتخاب کیا۔ سیمی فائنل کیلئے پچ نمبر 7 استعمال ہونی تھی جو کہ پہلے استعمال نہیں ہوئی۔

بھارتی کرکٹ بورڈ نے آئی سی سی ورلڈکپ میں دو بار استعمال ہونے والی پچ کو ایک بار پھر استعمال کرنےکا فیصلہ کیا تھا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں