پیر, مئی 12, 2025
اشتہار

آئی سی سی نے بابر اعظم کی کئی سال پرانی ویڈیو شیئر کردی

اشتہار

حیرت انگیز

دبئی: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کی ماضی کی ویڈیو شیئر کردی۔

تفصیلات کے مطابق آئی سی سی نے قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان بابر اعظم کی ماضی کی ویڈیو شیئر کی جس میں انہیں بولنگ کرتے اور وکٹ لیتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

بابر اعظم کی یہ ویڈیو انڈر 19 کرکٹ ورلڈ کپ کی ہے جس میں پاکستان اور ویسٹ انڈیزکی ٹیمیں مدمقابل تھیں۔

آئی سی سی نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ’یاد رہے کہ جب بابر اعظم نے 2010 میں انڈر 19 کرکٹ ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں بولنگ کی تھی۔‘

بابر اعظم کی ویڈیو کو پاکستانی شائقین کرکٹ کی جانب سے خوب سراہا جارہا ہے۔

واضح رہے کہ بابر اعظم نے گزشتہ دنوں بھی ٹیسٹ میں پہلی وکٹ حاصل کی تھی جس کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی تھی۔

ڈھاکا میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ناممکن کو ممکن کر دکھایا ‏تھا اور بنگلہ دیش کے خلاف دو میچوں کی سیریز میں کلین سوئپ کرتے ہوئے ایک صفر سے جیت لی تھی۔

یہ میچ بابراعظم کے لیے اس وقت یادگار بن گیا جب انہوں نے ٹیسٹ کیریئر میں پہلی وکٹ حاصل کی۔ بابراعظم ‏نے مہدی حسن معراج کو ایلبی ڈبلیو کر کے ٹیسٹ میں وکٹ لینے والے بولر کے طور پر اپنا نام رجسٹرڈ کروایا۔

وکٹ لینے پر بابراعظم کی خوشی دیدنی تھی ساتھی کھلاڑیوں نے بھی کپتان کو مبارکباد دی۔ کپتان بابر اعظم نے ‏میچ کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے پوائنٹس بہت اہمیت کے حامل ہیں، ‏ہماری یہی سوچ تھی کہ جیت کے لیے جانا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں