قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد خان آفریدی اور نوجوان فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کے چھکے لگانے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔
فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کے پیج سے ویڈیو شیئر کی گئی جس میں شاہد آفریدی اور شاہین آفریدی کے چھکے میں مماثلت کو دکھایا گیا ہے۔
آئی سی سی نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ’بوم بوم آفریدی (سکسکس)۔
ویڈیو چند گھنٹوں قبل شیئر کی جسے اب تک ہزاروں شائقین کرکٹ دیکھ چکے ہیں اور اس پر اپنی رائے بھی ظاہر کررہے ہیں۔
واضح رہے کہ شاہد آفریدی نے 2009 کے ٹی 20 ورلڈ کپ میں سری لنکا کے خلاف 99 میٹر کا بلند و بالا چھکا مارا تھا، سیمی فائنل آفریدی کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا تھا۔
View this post on Instagram
دوسری جانب شاہین شاہ آفریدی نے حال ہی میں ختم ہونے والے ٹی 20 ورلڈ کپ میں بھارتی فاسٹ بولر ارشدیپ سنگھ کی گیند پر چھکا مارا تھا۔
یاد رہے کہ ٹی 20 ورلڈ کپ میں بھارتی ٹیم سیمی فائنل میں باہر ہوگئی تھی جبکہ پاکستان کو فائنل میں انگلش ٹیم سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا، انگلش ٹیم دو مرتبہ ٹی 20 ورلڈ کپ کی چیمپئن بن گئی ہے۔