اتوار, جولائی 6, 2025
اشتہار

’’انہیں سنبھالنا ایک مشکل کام ہے‘‘ آئی سی سی نے ویڈیو شیئر کردی

اشتہار

حیرت انگیز

دبئی: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر کے تیز ترین بولنگ اسپیل کی یاد تازہ کردی۔

تفصیلات کے مطابق آئی سی سی کی جانب سے تین منٹ اور ایک سیکنڈ کی ویڈیو شیئر کی گئی ہے جس میں شعیب اختر تیز ترین بولنگ اسپیلز سے لیجنڈری کرکٹرز کو بولڈ کررہے ہیں۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ شعیب اختر اپنی شاندار بولنگ کی بدولت سچن ٹنڈولکر ودیگر کھلاڑیوں کو آؤٹ کرکے خوشی کا اظہار کررہے ہیں۔

ویڈیو شیئر کرتے ہوئے آئی سی سی نے لکھا کہ ’انہیں سنبھالنا تو ایک مشکل کام ہے۔‘ آئی سی سی نے یہ بھی لکھا کہ ’شعیب اختر اپنے فاسٹ اینڈ فیورس بولنگ اسپیلز کے ساتھ۔‘

آئی سی سی کی اس ویڈیو کو شائقین کرکٹ کی جانب سے خوب سراہا جارہا ہے تاہم اس ٹویٹ پر خود شعیب اختر کا کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں