اتوار, نومبر 17, 2024
اشتہار

ویڈیو: ٹورنامنٹ کا سب سے لمبا چھکا، گیند اسٹیڈیم سے باہر چلی گئی

اشتہار

حیرت انگیز

گیلونگ: ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں یو اے ای کے بیٹر نے حالیہ ٹورنامنٹ کا اب تک کا سب سے لمبا چھکا مار کر گیند اسٹیڈیم سے باہر پھینک دی۔

تفصیلات کے مطابق ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے پہلے مرحلے کے چھٹے میچ میں یو اے ای کے بیٹر جنید صدیقی نے 109 میٹر کا زور دار چھکا مارا کہ گیند اسٹیڈیم سے باہر جا گری۔

آسٹریلیا کے گیلونگ اسٹیڈیم میں گزشتہ روز آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی کے پہلے مرحلے کے چھٹے میچ میں سری لنکا نے متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کو 79 رنز سے شکست دی تھی۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by ICC (@icc)

- Advertisement -

یو اے ای نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا، سری لنکن ٹیم نے بیس اوورز میں آٹھ وکٹ کے نقصان پر 152 رنز بنائے۔ ہدف کے تعاقب میں یو اے ای کی ٹیم سری لنکن بولرز کے سامنے 73 رنز بنا کر ڈھیر ہو گئی۔

یو اے ای کی اننگز کے 17 ویں اوور میں بیٹر جنید صدیقی نے سری لنکن بولر  چامیرا کو 109 میٹر کا چھکا مار کر کمنٹیٹر کو بھی حیران کر دیا، یاد رہے کہ یہ حالیہ ٹورنامنٹ کا اب تک کا سب سے لمبا چھکا ہے۔

واضح رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے پہلے مرحلے میں کوالیفائنگ میچز کھیلے جائیں گے، ٹورنامنٹ کے لیے کُل 8 ٹیموں کو دو گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے۔ پہلے مرحلے کے اختتام پر چار ٹیمیں سپر 12 کے لیے کوالیفائی کریں گی، سپر 12 راؤنڈ کا آغاز 22 اکتوبر سے ہوگا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں