منگل, فروری 18, 2025
اشتہار

آئی سی سی نے بابراعظم اور اسد شفیق کو اسمارٹ واچ پہننے سے منع کردیا

اشتہار

حیرت انگیز

لندن: پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان جاری لارڈز ٹیسٹ میچ کے دوران پاکستانی کرکٹر بابراعظم اور اسد شفیق کو آئی سی سی نے اسمارٹ واچ پہننے سے منع کردیا۔

تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے اینٹی کرپشن یونٹ نے پاکستانی کرکٹرز کو وارننگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ میچ کے دوران اسمارٹ واچ نہ پہنیں کیوں کہ یہ آئی سی سی قوانین کے خلاف ہے۔

آئی سی سی قوانین کے مطابق اسمارٹ واچ پہن کر میچ کھیلنے پر پابندی ہے جس کے تحت پاکستانی کھلاڑیوں کو اسمارٹ واچ پہننے سے روکا گیا ہے۔


لارڈز ٹیسٹ: انگلینڈ کی ٹیم 184 رنز پر ڈھیر، پاکستان نے ایک وکٹ کے نقصان پر 50 رنز بنالیے


اینٹی کرپشن یونٹ آفیشل کی جانب سے پوری ٹیم کو آگاہ کردیا گیا ہے کہ مخصوص گھڑیاں میچ کے دوران پہننے کی اجازت نہیں ہے یہی وجہ تھی کہ آج میچ کے دوران بابراعظم اور اسد شفیق کے ہاتھوں سے اسمارٹ واچز اتروا لی گئیں تھیں۔

خیال رہے کہ لارڈز ٹیسٹ میچ کے پہلے روز انگلینڈ کی ٹیم 184 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی، محمد عباس اور حسن علی نے چار، چار وکٹیں حاصل کیں، پاکستان نے دن کے اختتام پر ایک وکٹ کے نقصان پر 50 رنز بنالیے، قومی ٹیم کو انگلینڈ کی برتری ختم کرنے کے لیے 134 رنز درکار ہیں ان کی 9 وکٹیں باقی ہیں۔

اظہر علی 18 اور حارث سہیل 21 رنز بناکر کریز پر موجود ہیں جبکہ اوپنر امام الحق 4 رنز بنا کر براڈ کی گیند پر ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہوگئے تھے۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں