اتوار, مارچ 23, 2025
اشتہار

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ: پاکستان تیسرے سےدوسرے نمبر پرآگیا

اشتہار

حیرت انگیز

دبئی : آئی سی سی نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کی نئی رینکنگ جاری کردی۔ پاکستان ٹیم تیسرے سے دوسرے نمبر پر آگئی، عماد وسیم بہترین بولر جبکہ بابر اعظم نے چھٹی پوزیشن حاصل کرلی۔

تفصیلات کے مطابق انٹر نیشنل کرکٹ کونسل نے ورلڈ الیون اور پاکستان کے درمیان آزادی کپ کے کامیاب انعقاد کے بعد نئی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ جاری کردی ہے۔

پاکستان کے عماد وسیم بہترین بولر جبکہ بابر اعظم نے چھٹی پوزیشن کیلئے جگہ بنالی ہے، ویسٹ انڈیز کا واحد ٹی ٹوئنٹی میں انگلینڈ کو شکست دینا پاکستان کیلئے اچھا ثابت ہوا۔

انگلینڈ کی ناکامی نے پاکستان کو ٹیم رینکنگ میں دوسرے نمبر پر پہنچا دیا، نیوزی لینڈ کی ٹیم بدستور پہلے نمبرپر موجود ہے۔

ورلڈ الیون کے خلاف مین آف دی سیریز کا ایوارڈ لینے والے بابر اعظم کیرئیر بیسٹ چھٹے نمبر پر آگئے۔ بولرز رینکنگ میں پاکستان کے عماد وسیم کی حکمرانی قائم ہے۔

بابر اعظم نے آزادی کپ کے دوران 179 رنز بنائے، جس کے بعد ان کی رینکنگ میں 21 درجے کی بہتری آئی اور وہ کیریئر کی بہترین چھٹی پوزیشن پر پہنچ گئے۔

آئی سی سی کے مطابق واضح رہے کہ آزادی کپ کے فائنل میں بہترین کارکردگی کے بعد مین آف میچ احمد شہزاد22ویں، شعیب ملک30ویں اور لیگ سپنر شاداب خان66ویں نمبر پر ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں