دبئی : انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے نئی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ جاری کردی، پاکستان ٹیم بدستور دو سو چھیاسی پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر موجود ہے۔
تفصیلات کے مطابق آئی سی سی نے نئی ٹی20رینکنگ جاری کردی، نئی رینکنگ میں80ٹیموں کی ریکنگز کااعلان کیا گیا ہے، اس بار بھی پاکستان ٹیم ٹی20کی سب سے کامیاب ٹیم قرار پائی ہے۔
آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں قومی ٹیم نے دو سو چھیاسی پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر قبضہ جمایا ہوا ہے۔ پاکستان ٹیم کی ٹی ٹوئنٹی میں بادشاہی تاحال برقرار ہے۔
- Advertisement -
رینکنگ میں پاکستان کا پہلا، جنوبی افریقہ کا دوسرا، انگلینڈ کا تیسرا نمبرہے، آسٹریلیا چوتھے اور بھارت پانچویں نمبرپر موجود ہے۔اس کے علاوہ نیوزی لینڈ چھٹے، افغانستان ساتویں، سری لنکا آٹھویں، ویسٹ انڈیزنویں اور بنگلہ دیش دسویں نمبر پر ہے۔