اتوار, نومبر 17, 2024
اشتہار

ٹی ٹوئنٹی کی عالمی رینکنگ جاری، پاکستانی کھلاڑی چھا گئے

اشتہار

حیرت انگیز

دبئی: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹی ٹوئنٹی کی نئی رینکنگ جاری کردی جس میں بابر اعظم ایک بار پھر دنیا کے نمبر ون بلے باز رہے جبکہ شاداب خان گیندبازوں کی فہرست میں دوسری پوزیشن حاصل کرسکے۔

تفصیلات کے مطابق آئی سی سی کی جانب سے ٹی ٹوئنٹی کے بہترین بلے بازوں، باؤلرز اور آل راؤنڈرز کی رینکنگ جاری کی گئی۔

بلے باز

- Advertisement -

بلے بازوں کی اگر بات کی جائے تو قومی کرکٹ ٹیم کے باصلاحیت کھلاڑی بابر اعظم پہلے نمبر پر رہے جبکہ نیوزی لینڈ کے کولن مونرو دوسری اور آسٹریلیا کے آرون فنچ تیسری پوزیشن حاصل کرنے میں کامیاب رہے۔

وین انڈیز کے ایون لیوس چوتھی، قومی کرکٹ ٹیم کے بلے باز فخر زمان پانچویں، آسٹریلیا کے میکس ویل چھٹی، بھارتی بلے باز لوکیش ساتویں، انگلینڈ کے ایلکس ہیلز آٹھویں، نیوزی لینڈ کے مارٹن گپٹل نویں اور انڈیا کے روہت شرما دسویں پوزیشن پر رہے۔

یہ بھی پڑھیں: ٹی ٹوینٹی رینکنگ جاری، پاکستان کی پہلی پوزیشن برقرار

آئی سی سی کے 100 بہترین بلے بازوں میں مجموعی طور پر پاکستان کے 8 بیٹسمین جگہ بنانے میں کامیاب رہے جن میں بابر اعظم پہلے، فخر زمان پانچویں، شعیب ملک اٹھائیسویں، کپتان سرفراز احمد چالیسویں، محمد حفیظ 51ویں، احمد شہزاد 64ویں،حسین طلعت75 ویں، آصف علی فہرست میں 80ویں پوزیشن حاصل کرسکے۔

آئی سی سی کی 100 بہترین باؤلرز کی فہرست میں 9 پاکستانی کھلاڑی شامل   

اسی طرح اگر باؤلر کی فہرست میں افغانستان کے راشد خان 793 ریٹنگ کے ساتھ پہلے، پاکستان کے شاداب خان دوسرے، فاست باؤلر فہیم اشرف آٹھویں، عماد وسیم نویں، حسن علی 30ویں، محمد عامر 34ویں، محمد نواز 49ویں، محمد حفیظ 62ویں، عثمان خان شنواری 75ویں، شاہین آفریدی 76ویں پوزیشن حاصل کرسکے۔

100 بہترین آل راؤنڈرز کی فہرست میں 6 پاکستانی کھلاڑی شامل

آل راؤنڈ کیٹگری میں آسٹریلیا کے گلین میکسویل سرفہرست رہے جبکہ قومی کرکٹ ٹیم کے محمد حفیظ 10ویں، شعیب ملک 13ویں، شاداب خان 32ویں، فہیم اشرف 37ویں، عماد وسیم 49ویں، حسن علی 70ویں نمبر پر جگہ بنانے میں کامیاب رہے۔

آئی سی سی رینکنگ میں کراچی کنگز کے کھلاڑی بھی شامل

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی رینکنگ میں کراچی کنگز کے چار کھلاڑی بشمول کپتان شامل ہیں۔

مزید پڑھیں: کراچی کنگز: عماد وسیم کپتان، انگرام نائب کپتان مقرر

یاد رہے کہ پی ایس ایل فور میں عماد وسیم ٹیم کی قیادت کریں گے جبکہ بابر اعظم، محمد عامر اور عثمان خان شنواری بھی کراچی کنگز کے پلیٹ فارم سے ایکشن میں نظر آئیں گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں