تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

کیوی ٹیم کی بنگلہ دیش کے ہاتھوں‌ شکست کا فائدہ پاکستان کو ہوگیا

دبئی: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹی ٹوینٹی کی نئی رینکنگ جاری کردی۔

تفصیلات کے مطابق آئی سی سی کی ٹی ٹوینٹی رینکنگ میں قومی ٹیم ٹاپ تھری میں آگئی، بنگلہ دیش کے خلاف پہلے ٹی 20 میں شکست کے بعد نیوزی لینڈ کی رینکنگ میں تنزلی ہوئی۔

کیوی ٹیم بنگلہ دیش سے شکست کھا کر چوتھی پوزیشن پر چلی گئی۔

ٹی ٹوینٹی رینکنگ میں انگلش ٹیم بدستور سرفہرست ہے، بھارتی ٹیم دوسرے نمبر پر براجمان ہے جبکہ قومی ٹیم تیسرے نمبر پر آگئی۔

ٹی 20 رینکنگ میں انگلش ٹیم پہلے، بھارت دوسرے، قومی ٹیم تیسرے، نیوزی لینڈ چوتھے، جنوبی افریقہ پانچویں نمبر پر براجمان ہے۔

اسی طرح آسٹریلیا چھٹے، بنگلہ دیش ساتویں، افغانستان آٹھویں، سری لنکا نوے اور ویسٹ انڈیز کی ٹیم سب سے آخری یعنی دسویں پوزیشن پر موجود ہے۔

Comments

- Advertisement -