دبئی: سال 2021 میں کئی عالمی ریکارڈ کو پاش پاش کرنے والے محمد رضوان کو آئی سی سی نے بڑی خوشخبری سنادی ہے۔
تفصیلات کے مطابق آئی سی سی نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کی رینکنگ جاری کردی ہے، قومی ٹیم کے کپتان اور مایہ باز بلے باز بابر اعظم ایک بار پھر نمبر ایک پوزیشن پر براجمان ہوگئے ہیں، انہوں نے انگلینڈ کے ڈیوڈ ملان کو پیچھے چھوڑتے ہوئے پہلی پوزیشن پر پھر قبضہ جمایا۔
بابراعظم کو ویسٹ انڈیز کے خلاف 79رنز کی اننگز نےپہلےنمبر پرپہنچایا،اس کے ساتھ ہی قومی ٹیم کے کپتان سال 2021 کا اختتام ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں ٹاپ پوزیشن کو ساتھ لیکر کریں گے۔
انگلینڈ کے ڈیوڈ میلان دوسرے نمبر پر ہیں جبکہ کلینڈر ایئر 2021 میں ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں 2000 رنز بنانے پر پاکستان کے وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان کی ترقی ہوئی ہے اور اپنے کیریئر میں وہ تیسرے نمبر پر آگئے ہیں، محمد رضوان نے جنوبی افریقا کے بلے باز ایڈن مکرم کو تیسرے نمبر سے دھکیلا۔
آئی سی سی رینکنگ کے مطابق سابق بھارتی کپتان ویرات کوہلی ٹاپ ٹین کھلاڑیوں کی فہرست سے باہر ہوگئے ہیں، آئی سی سی کے دس بہترین بلے بازوں میں کے آر راہول پانچویں نمبر پر براجمان ہیں۔
🔹 Babar Azam surges to the 🔝
🔹 Mohammad Rizwan into the top three 🔥Significant gains for Pakistan batters in the latest @MRFWorldwide ICC Men’s T20I Player Rankings 👉 https://t.co/hBFKXGWUp4 pic.twitter.com/qqUfYsFGkA
— ICC (@ICC) December 22, 2021