انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے مینز ٹی ٹوئنٹی ٹیم آف دی ایئر 2024ء کا اعلان کر دیا، پاکستان کی جانب سے قومی ٹیم کے سابق کپتان بابر اعظم ٹی ٹوئنٹی ٹیم آف دی ایئر میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوگئے۔
رپورٹس کے مطابق بھارت کے روہت شرما کو ٹی ٹوئنٹی ٹیم آف ایئر کا کپتان مقرر کیا گیا ہے جبکہ بابر اعظم ٹی ٹوئنٹی ٹیم آف دی ایئر میں شامل پاکستان کے واحد کھلاڑی ہیں۔
بھارتی ٹیم کے 4 کھلاڑی آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی چیمپئن ٹی ٹوئنٹی ٹیم آف دی ایئر میں شامل ہیں۔
اس کے علاوہ آسٹریلیا، انگلینڈ، ویسٹ انڈیز، زمبابوے، افغانستان اور سری لنکا کا ایک ایک کھلاڑی ٹیم میں شامل ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز آئی سی سی نے کھیل کے طویل ترین فارمیٹ میں شاندار کارکردگی دکھانے والوں پر مشتمل 2024 کے لیے ٹیسٹ ٹیم آف دی ایئر کا اعلان کیا تھا۔
کرکٹ کے بڑے نام ویرات کوہلی، روہت شرما اور بابراعظم مسلسل ناکامی کی وجہ سے ٹیم کا حصہ نہ بن سکے۔
پیٹ کمنز کی کپتانی میں بننے والی ٹیم میں یشسوی جیسوال، بین ڈکٹ، کین ولیمسن، جو روٹ، ہیری بروک، کامندو مینڈس، جیمی اسمتھ (وکٹ)، رویندرا جدیجا، میٹ ہنری اور جسپریت بمراہ شامل ہیں۔
ٹیسٹ ٹیم میں کوئی بھی پاکستانی جگہ بنانے میں کامیاب نہ ہو سکا البتہ آئی سی سی ون ڈے ٹیم آف دی ایئر 2024 میں تین پاکستانی کھلاڑی صائم ایوب، شاہین شاہ آفریدی اور حارث رؤف شامل ہیں۔
آئی سی سی کی اعلان کردہ ٹیم میں سب سے زیادہ سری لنکا کے چار کھلاڑیوں کو شامل کیا گیا ہے۔ پاکستان اور افغانستان کے تین، تین جب کہ ویسٹ انڈیز کا ایک کھلاڑی شامل ہے۔
اس ٹیم میں ون ڈے کی عالمی چیمپئن کرکٹ سپر پاور آسٹریلیا سمیت بھارت، انگلینڈ، نیوزی لینڈ، جنوبی افریقہ کا کوئی ایک کھلاڑی شمولیت کا حقدار نہیں قرار پایا ہے۔
نعمان علی نے تاریخ رقم کردی، شاندار ہیٹ ٹرک
آئی سی سی کی اعلان کردہ ون ڈے ٹیم آف دی ایئر کی قیادت چیرتھ اسالنکا کے سپرد کی گئی ہے جب کہ وکٹ کیپر کوشل مینڈس ہیں۔ ٹیم ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہے۔