منگل, اکتوبر 1, 2024
اشتہار

ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ سے قبل گرین شرٹس کی تیاریوں کا پول کھل گیا

اشتہار

حیرت انگیز

ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ کے آغاز سے قبل ہی قومی کرکٹ ٹیم کی ناقص کارکردگی کھل کر سامنے آ گئی اور وہ دونوں وارم اپ میچ ہار گئی۔

یو اے ای میں تین اکتوبر سے آئی سی سی ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ کا آغاز ہو رہا ہے۔ میگا ایونٹ سے قبل شریک تمام ٹیموں کو تیاری اور اپنے ہتھیاروں کی جانچ کے لیے وارم اپ میچز دیے گئے لیکن گرین شرٹس کی ٹورنامنٹ کے لیے تیاریوں کا پول ان وارم اپ میچز میں کھل گیا۔

پاکستان کی ویمنز ٹی ٹوئنٹی ٹیم اپنا دوسرا وارم اپ میچ بھی بنگلہ دیش سے ہار گئی۔ بنگلہ دیشی ٹیم نے قومی ٹیم کو 23 رنز سے شکست دی۔

- Advertisement -

میچ میں بنگلہ دیشی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں سات وکٹوں کے نقصان پر 140 رنز اسکور کیے جواب میں قومی ٹیم 18.4 اوورز میں 117 رنز پر ہی ڈھیر ہوگئی۔

واضح رہے کہ پہلے وارم اپ میچ میں پاکستان کو اسکاٹ لینڈ کے ہاتھوں 8 وکٹوں سے شکست ہوئی تھی۔

پاکستان میگا ایونٹ میں اپنے سفر کا آغاز سری لنکا کے خلاف جمعرات تین اکتوبر کو کرے گی۔ ٹورنامنٹ میں 10 ٹیمیں شریک ہیں۔

شکیب الحسن کی وطن واپسی کے بعد ۔۔۔۔۔؟ بنگلہ دیشی حکومت نے اہم فیصلہ کر لیا

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں