تازہ ترین

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

ملک کو آگے لے جانے کیلیے تقسیم ختم کرنا ہوگی، صدر مملکت

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا...

ٹی 20 ورلڈ کپ کا فائنل میچ مفت میں دیکھیں، مگر کیسے؟؟ ویڈیو وائرل

آسٹریلیا میں رواں سال ہونے والا مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 18 اکتوبر سے شروع ہوگا جس کا فائنل میچ 13 نومبر کو کھیلا جائے گا، جسے اسٹیڈیم میں براہ راست دیکھنا مداحوں کی شدید خواہش ہوتی ہے۔

مذکورہ ٹورنامنٹ 18 اکتوبر سے 13 نومبر تک آسٹریلیا کے سات شہروں میں کھیلا جائے گا جس میں 16 ٹیمیں حصہ لیں گی۔

بھارتی کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر اور بیٹسمین رشبھ پنت نے سوشل میڈیا پر مداحوں کی اس خواہش کو پورا کرنے کا آسان طریقہ بتادیا۔

رشبھ پنت نے اپنے انسٹاگرام پر شیئر کی گئی ویڈیو میں بتایا ہے کہ آئندہ ٹی-20 عالمی کپ ٹورنامنٹ کے فائنل کا ٹکٹ آپ مفت حاصل کر سکتے ہیں، مفت ٹکٹ کے لیے ملبورن کرکٹ مینجمنٹ نے سائٹ پر فارم جاری کیا ہے۔

یاد رہے کہ آسٹریلیا میں ٹی-20 عالمی کپ کا انعقاد پہلی مرتبہ ہونے والا ہے اور اس ٹورنامنٹ کی زور و شور سے تشہیر بھی شروع کردی گئی ہے۔29 دنوں تک چلنے والے اس ٹورنامنٹ میں ہندوستان اور پاکستان کے علاوہ انگلینڈ، آسٹریلیا، جنوبی افریقہ اور نیوزی لینڈ جیسی ٹیمیں اپنا دَم دکھاتی ہوئی نظر آئیں گی۔

اس ٹورنامنٹ میں کھیلے جانے والے میچز کی ٹکٹ حاصل کرنا لوگوں کے لیے آسان نہیں ہوگا کیونکہ بڑی تعداد میں لوگ میدان میں پہنچ کر میچ دیکھنا چاہیں گے اور اگر بات فائنل میچ کی ہو تو پھر ٹکٹ کیا نایاب ہونا یقینی ہے۔ ایسے میں بھارتی وکٹ کیپر رشبھ پنت نے ویڈیو شیئر کرکے لوگوں کو مفت ٹکٹ حاصل کرنے کا طریقہ بتایا ہے۔

رشبھ پنت نے اپنے انسٹاگرام پر شیئر ویڈیو میں بتایا ہے کہ کرکٹ شیدائیوں کو مفت ٹکٹ جیتنے کے لیے کچھ سوالوں کا جواب دینا ہوگا۔

اس کے علاوہ نام، پتہ اور موبائل نمبر جیسی عام معلومات بھی دینا ہوں گی۔ اس طرح آپ ٹی-20 عالمی کپ کے فائنل میچ کے لیے مفت ٹکٹ حاصل کرسکتے ہیں۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ ملبورن کرکٹ مینجمنٹ نے ٹی 20 ورلڈ کپ کے فائنل میچ کے لیے ٹکٹ کے ساتھ ہی فلائٹ کا بھی انتظام کیا ہے۔

Comments

- Advertisement -