پیر, جون 17, 2024
اشتہار

ٹی 20 ورلڈ کپ کے لیے کمنٹری پینل کا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

دبئی: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹی 20 ورلڈ کپ کے 40 رکنی کمنٹری پینل کا اعلان کردیا۔

آئی سی سی کی جانب سے اعلان کردہ کمنٹری پینل میں پاکستان کے تین سابق کرکٹر وسیم اکرم، وقار یونس اور رمیز راجہ شامل ہیں۔

چالیس رکنی پینل میں بھارت کے روی شاستری اور دنیش کارتک، برطانیہ کے ناصر حسین، ویسٹ انڈیز کے ای این بشپ اور آسٹریلیا کے اسٹیو اسمتھ بھی موجود ہیں۔

- Advertisement -

ایرون فنچ، ہرشا بھوگلے، لیزا اسٹالیکر، رکی پونٹنگ، سنیل گواسکر، میتھیو ہیڈن، اوئن مورگن اور ٹام موڈی بھی ورلڈکپ پر تبصرہ کریں گے۔

امریکی کمنٹیٹر جیمز او برائن پہلی بار آئی سی سی ایونٹ میں کمنٹری کریں گے جب کہ ڈیل اسٹین، گریم اسمتھ، مائیکل ایتھرٹن، سائمن ڈول اور شان پولک بھی کمنٹری پینل میں شامل ہیں۔

کمنٹری پینل کے دیگر ناموں میں ڈینی موریسن، ایلن ولکنس، مائیک ہیزمین، ڈیرن گانگا، اطہر علی خان اور رسل آرنلڈ شامل ہیں۔

علاوہ ازیں کرکٹ کی تاریخ میں پہلی بار مصنوعی ذہانت کے استعمال کا فیصلہ کیا گیا ہے، آئی سی سی، ورلڈ کپ کی کوریج میں اے آئی کا استعمال کرے گا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں