اشتہار

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں کون سے کھلاڑی ٹیم میں ہوں گے؟ کامران اکمل نے بتادیا

اشتہار

حیرت انگیز

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 کے ممکنہ کھلاڑیوں میں کون شامل ہوگا؟ یہ ایسا سوال ہے جس کا جواب شائقین کرکٹ جاننا چاہتے ہیں۔

تاہم اس حوالے سے قومی ٹیم کے سابق وکٹ کیپر بلے باز کامران اکمل نے کچھ اشارہ دیا ہے۔

اے آر وائی نیوز کی پی ایس ایل اسپیشل ٹرانسمیشن میں گفتگو کرتے ہوئے میزبان نجیب الحسنین نے سوال کیا کہ آسٹریلیا کے خلاف نئے لڑکوں کو موقع دیا گیا مگر وہ اس طرح سے پرفارم نہیں کر پائے، جیسی ان سے توقع کی جارہی تھی۔

- Advertisement -

کامران اکمل نے کہا کہ میرا نہیں خیال اتنے زیادہ مواقع پہلے کبھی کسی کو ملے ہوں، 10، 10میچز مل گئے، تو اب کارکردگی دکھانا ان لڑکوں کا کام ہے۔ ان سے پرفارم نہیں ہورہا تو انہیں چاہئے کہ ڈومیسٹک اور کلب کرکٹ کھیلیں اور اپنی خامیوں کو دور کریں۔

کامران اکمل کا کہنا تھا کہ جو ہماری ٹیم انگلینڈ جائے گی وہ ہی ٹیم فائنل ٹیم ہوگی، انہوں نے کہا کہ انگلینڈ کے ساتھ وہی ٹیم کھیلے گی جو ورلڈ کپ کھیلے گی۔

کامران اکمل نے کہا کہ بابر اعظم، محمد رضوان اور فخر زمان کا کوئی متبادل نہیں ہے، البتہ مڈل آرڈر میں کچھ تبدیلیاں ممکنہ طور پر ہوسکتی ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں