دبئی: سری لنکا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں کلین سوئپ کے باعث قومی ٹیم کی ویمنز کھلاڑی چھا گئیں ہیں۔
تفصیلات کے مطابق آئی سی سی نےٹی ٹوینٹی ویمنز کی تازہ ترین رینکنگ جاری کردی ہے، پاکستانی اسپنرز انعم امین اور نداڈار کی عالمی درجہ بندی میں ترقی ہوئی ہے، انعم امین دو درجے ترقی کے بعد چوتھےنمبرپر پہنچ گئیں جبکہ ندا ڈار بھی سری لنکا کیخلاف عمدہ پرفارمنس کے بعد ٹاپ ٹین میں شامل ہوگئیں۔
آل راؤنڈرز کی فہرست میں بھی نداڈار کا ساتواں نمبر ہیں۔
واضح رہے کہ کراچی کے ساؤتھ اینڈ کلب میں کھیلے گئے پاک سری لنکا ٹی20 سیریز کے آخری میچ میں پاکستان ویمنز نے سری لنکا کو 6 وکٹوں سے شکست دے کر کلین سوئپ کیا تھا۔
یاد رہے کہ سال دوہزار پانچ کے بعد یہ پہلا موقع ہے جب سری لنکن ویمنز ٹیم پاکستان کا دورہ کررہی ہے اس سے قبل وہ ایشیا کپ کیلئے کراچی آئی تھی۔
دونوں ٹیموں کے درمیان ڈے سیریز کا آغازکل سے ہوگا، دوسرا ون ڈے تین جون جبکہ پانچ جون کو تیسرا ایک روزہ میچ کھیلا جائے گا، یہ سیریز آئی سی سی ویمنز چیمپئن شپ کا حصہ ہوگی۔