جمعہ, دسمبر 6, 2024
اشتہار

آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ، پاکستان نے آسٹریلیا کو تیسری پوزیشن سے محروم کردیا

اشتہار

حیرت انگیز

دبئی: آئی سی سی نے نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری کردی ہے، پاکستان نے آسٹریلیا کو سیریز میں شکست دے کر تیسری پوزیشن سے محروم کردیا، قومی ٹیم ساتویں نمبر پر براجمان ہے۔

تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹیسٹ ریننگ جاری کردی ہے، پاکستان نے آسٹریلیا کو ٹیسٹ سیریز میں 1-0 سے شکست دے کر تیسری سے پانچویں پوزیشن پر دھکیل دیا ہے۔

قومی ٹیم کی ریٹنگ پوائنٹس میں بہتری آئی ہے، گرین شرٹس 95 پوائنٹس کے ساتھ ساتویں نمبر پر موجود ہے۔

- Advertisement -

رینکنگ میں بھارت بدستور پہلے، جنوبی افریقا دوسرے، انگلینڈ، تیسرے، نیوزی لینڈ کی ٹیم چوتھے، آسٹریلیا پانچویں اور سری لنکا چھٹے نمبر پر موجود ہے۔

اسی طرح ویسٹ انڈٰیز آٹھویں، بنگلہ دیش نویں جبکہ زمبابوے کی ٹیم دسویں نمبر براجمان ہے۔

مزید پڑھیں: ابو ظہبی ٹیسٹ: پاکستان نے آسٹریلیا کو 373 رنز سے شکست دے دی

واضح رہے کہ پاکستان نے آسٹریلیا کو دو ٹیسٹ میچز کی سیریز میں 1-0 سے شکست دی تھی، میچ میں محمد عباس نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 10 وکٹیں حاصل کیں، عباس کو میچ اور سیریز کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے بھی عباس کی تعریف کرتے ہوئے کہا تھا کہ محمد عباس نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا، محمد عباس کی بولنگ سے دونوں ٹیموں میں فرق ثابت ہوا۔

آسٹریلوی کپتان ٹم پین نے بھی محمد عباس کو ورلڈ کلاس بولر قرار دیتے ہوئے کہا کہ محمد عباس نے بہت متاثر کیا، یاسر شاہ نے بہترین بولنگ کی لیکن عباس کی جتنی تعریف کی جائے کم ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں