دبئی: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ٹیسٹ رینکنگ میں سابق کپتان بابر اعظم کی تنزلی ہوئی ہے۔
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ٹیسٹ کی نئی رینکنگ جاری کردی جس کے مطابق نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن بدستور پہلے نمبر پر موجود ہیں۔
آسٹریلیا کے اسٹیو اسمتھ کا ٹیسٹ رینکنگ میں دوسرا نمبر ہے جبکہ انگلش بیٹر جو روٹ دو درجے ترقی کے بعد تیسرے نمبر پر آگئے ہیں۔
بابر اعظم ٹیسٹ رینکنگ میں چوتھے سے پانچویں نمبر پر چلے گئے ہیں۔
ٹیسٹ بولر کی رینکنگ میں بھارتی فاسٹ بولر جسپریت بمرا کی پہلی پوزیشن ہے جبکہ قومی فاسٹ بولر شاہین آفریدی ایک درجے ترقی کے بعد 12ویں نمبر پر موجود ہیں۔
ٹیسٹ کی آل راؤنڈر رینکنگ میں بھارت کے رویندرا جڈیجا کا پہلا نمبر ہے۔