اتوار, دسمبر 22, 2024
اشتہار

آئی سی سی رینکنگ: بابر اعظم 5 سال بعد ٹاپ 10 کی دوڑ سے باہر

اشتہار

حیرت انگیز

آئی سی سی نے نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری کر دی بابر اعظم گزشتہ 5 سال کے دوران پہلی بار ٹاپ 10 بیٹرز کی دوڑ سے باہر ہوگئے ہیں۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کی حالیہ بدترین کارکردگی اور بابر اعظم کی مسلسل خراب فارم رنگ لے آئی جس نے پاکستان کرکٹ کو 1965 کے بعد سے کم ریٹنگ پوائنٹ پر دھکیل دیا جب کہ کنگ کے نام سے مشہور بابر اعظم پانچ سال بعد ٹاپ ٹین بلے بازوں کی فہرست سے باہر ہوگئے ہیں۔

آئی سی سی کی جاری کردہ رینکنگ میں بابر اعظم بنگلہ دیش کے خلاف سیریز میں مکمل ناکامی کے بعد تین درجہ تنزلی کے بعد نویں سے 12 ویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔

- Advertisement -

بدترین کارکردگی پر صرف بابر اعظم کی آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ میں تنزلی نہیں ہوئی ہے بلکہ شاہین آفریدی کی بھی ایک درجے تنزلی کے بعد ٹاپ 10 بولرز کی فہرست سے باہر ہو گئے ہیں۔

سعود شکیل پہلی اننگ میں سنچری کے بعد تین اننگز میں مسلسل ناکامی کے بعد 7 درجے تنزلی کے بعد 20 ویں نمبر پر چلے گئے ہیں۔

بنگلہ دیش سے وائٹ واش کے بعد پاکستان ٹیم کی ٹیسٹ رینکنگ بھی میں بھی تنزلی ہوئی ہے جو چھٹے سے آٹھویں نمبر پر چلی گئی ہے۔

پاکستان کے موجودہ رینکنگ میں پوائنٹس 76 ہیں جو 1965 کے بعد ٹیسٹ میچوں میں قومی ٹیم کے کم ترین ریٹنگ پوائنٹ ہیں۔

’بابر اعظم بہت ضدی ہیں‘

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں