اتوار, مئی 11, 2025
اشتہار

آئی سی سی نے نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری کردی

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : آئی سی سی نے نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری کردی ہے جس کے مطابق محمد عباس آٹھویں سے چودھویں پوزیشن پر آگئے بیٹسمینوں میں بابراعظم پانچویں پر ہیں۔

تفصیلات کے مطابق آئی سی سی کی جانب سے جاری کردہ نئی ٹیسٹ رینکنگ کے مطابق محمد عباس آٹھویں سے چودھویں پوزیشن پر آگئے ہیں۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی ) کی جانب سے جاری کردہ نئی ٹیسٹ رینکنگ کے مطابق بولرز میں پیٹ کمنز پہلی، اسٹورٹ براڈ بدستور دوسری، نیل ویگنر تیسری، ٹم ساوتھی چوتھی، جیسن ہولڈرپانچویں، کاگیسو ربادا چھٹی اور مچل اسٹارک ساتویں پوزیشن پر ہیں۔

اس کے علاوہ انگلینڈ کے جیمز اینڈرسن 6 درجے چھلانگ لگاتے ہوئے محمد عباس کی آٹھویں پوزیشن پر قابض ہوگئے ہیں اور پاکستانی پیسر 14 ویں نمبر پر چلے گئے ہیں، جسپریت بمرا اور ٹرینٹ بولٹ کے نام بھی ٹاپ 10 میں شامل ہیں۔

دوسری جانب بیٹسمینوں کی ٹاپ 6 پوزیشنز میں کوئی فرق نہیں آیا، اسٹیون اسمتھ پہلے، ویرات کوہلی دوسرے، مارنس لبوشین تیسرے، کین ولیم سن چوتھے، بابراعظم پانچویں اور ڈیوڈ وارنر چھٹے نمبر پر ہیں جب کہ چتیشور پجارا ساتویں، بین اسٹوکس آٹھویں، جو روٹ نویں اور اجنکیا رہانے دسویں نمبر پر ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں