تازہ ترین

انڈر 19 ورلڈکپ سیمی فائنل: پاکستان کا آسٹریلیا کو جیت کیلئے 180 رنز کا ہدف

آئی سی سی انڈر 19 کرکٹ ورلڈکپ کے دوسرے سیمی فائنل میں پاکستان نے آسٹریلیا کو جیت کے لیے 180 رنز کا ہدف دیا ہے۔

آئی سی سی انڈر 19 کرکٹ ورلڈکپ جنوبی افریقا میں جاری ہے جہاں سیمی فائنل میں آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تھا جہاں پاکستان نے کھیلتے ہوئے آسٹریلیا کو جیت کے لیے 180 رنز کا ہدف دیا ہے۔

قومی ٹیم آسٹریلیا کے سامنے ڈھیر ہوگئی، ٹیم نے 48.5 اوورز میں 179 رنز ہی بناسکی اور پوری ٹیم پویلین لوٹ گئی، پاکستان کی جانب سے عرفات منہاس اور اذان اویس نے 52،52 رنز اسکور کیے، آسٹریلیا کی جانب سے ٹام اسٹرکر نے 6 وکٹیں حاصل کیں۔

پاکستان ٹیم کی قیادت سعد بیگ کررہے ہیں، اس کے علاوہ ٹیم میں شاہزیب خان، شمائل حسین، اذان اویس، احمد حسن، ہارون ارشد، عرفات منہاس، عبید شاہ، محمد ذیشان، علی رضا اور نوید احمد خان شامل ہیں۔

پاکستان انڈر19 ٹورنامنٹ میں ناقابل شکست رہا ہے، قبل ازیں قومی ٹیم نے بنگلہ دیش، آیئرلینڈ، نیوزی لینڈ، نیپال، افغانستان کو شکست دی تھی۔

6 فروری کو بھارت نے جنوبی افریقہ کو شکست دے کر فائنل میں جگہ بنائی تھی، اگر پاکستان آسٹریلیا کےخلاف میچ جیت جاتا ہے تو پاکستان اور بھارت کے درمیان انڈر 19 ورلڈکپ کا فائنل کھیلا جائے گا۔

واضح رہے کہ انڈر 19 کرکٹ ورلڈکپ ایونٹ کا فائنل 11 فروری کو کھیلا جائے گا۔

Comments

- Advertisement -