جمعرات, اپریل 17, 2025
اشتہار

آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ کی نامزدگیوں کا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے مارچ کے لیے پلیئر آف دی منتھ کی نامزدگیوں کا اعلان کردیا۔

آئی سی سی نے مارچ 2025 کے لیے پلیئرز آف دی منتھ کی نامزدگیوں کا اعلان کیا جس میں نیوزی لینڈ کے راچن رویندرا، جیکب ڈفی اور بھارت کے شریاس آئر شامل ہیں۔

شریاس ائئیر نے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں تین ون ڈے میچوں میں 57.33 کی اوسط اور 77.47 کے اسٹرائیک ریٹ کے ساتھ 172 رنز بنا کر اہم کردار ادا کیا۔

بھارتی بیٹر نے ٹورنامنٹ میں سب سے زیادہ 79 رنز بنائے اور آسٹریلیا کے خلاف سیمی فائنل اور نیوزی لینڈ سے فائنل میں بالترتیب 45 اور 48 رنز بنائے۔

چیمپئنز ٹرافی 2025 کے ایک اور فائنلسٹ راچن رویندرا نے شاندار آل راؤنڈ کارکردگی دکھائی۔

راچن نے تین میچ کھیلے اور 50.33 کی اوسط اور 106.33 کے شاندار اسٹرائیک ریٹ سے 151 رنز بنائے اور صرف 4.66 کے اکانومی ریٹ سے تین وکٹیں حاصل کیں۔

نیوزی لینڈ نے ابھرتے ہوئے فاست بولر جیکب ڈفی پاکستان کے خلاف حالیہ ہوم سیریز میں شاندار کارکردگی کی بنیاد پر پلیئر آف دی منتھ کے لیے شارٹ لسٹ کیے گئے ہیں۔

ڈفی نے ٹی 20 سیریز میں 8.38 کی اوسط اور 6.17 کی اکانومی ریٹ سے 13 وکتیں حاصل کیں اور ون ڈے سیریز میں بھی دو لیں جس سے صرف چھ انٹرنیشنل میچوں میں ان کی وکٹوں کی تعداد 15 ہوگئی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں