ہفتہ, مئی 10, 2025
اشتہار

تین کھلاڑیوں کیلیے بڑا اعزاز، ہال آف فیم میں شامل

اشتہار

حیرت انگیز

کرکٹ کے عالمی نگراں ادارے آئی سی سی نے 2023 ہال آف فیم کا اعلان کر دیا۔

ہال آف فیم میں سابق بھارتی اوپنر سہواگ، سابق سری لنکن بلے باز اروندا ڈی سلوا اور سابق بھارتی کپتان ڈیاناایڈلجی شامل کیے گئے ہیں۔

آئی سی سی کا کہنا ہے کہ تینوں اسٹارز کو ممبئی میں ورلڈکپ سیمی فائنل 2023 کے دوران اعزاز سے نوازا جائے گا۔

ICC welcomes three cricket greats to Hall of Fame

دنیا بھر میں دیکھے جانے والے اے آروائی نیوز کا اعزاز ہے کہ اسپورٹس ایڈیٹر شاہدہاشمی ہال آف فیم کی جیوری میں شامل تھے۔

سہواگ کا کہن اہے کہ میں آئی سی سی اور جیوری کا شکریہ ادا کرنا چاہوں گا کہ انہوں نے مجھے اس اعزاز میں شامل کیا، میں اپنی زندگی کا ایک بڑا حصہ اس کام میں گزارنے کے لیے بے حد مشکور ہوں جو مجھے سب سے زیادہ پسند تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ میں اپنے خاندان، دوستوں، ان لوگوں کا بھی شکریہ ادا کرنا چاہوں گا جن کے ساتھ میں کھیلتا رہا ہوں اور ان لاتعداد لوگوں کا بھی شکریہ ادا کرنا چاہوں گا جنہوں نے میرے لیے بے لوث دعا کی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں